Share this link via
Personality Websites!
477195
9410
(Distance) پر تھا، اس وقت حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلام نے اپنے درباریوں سے فرمایا: کون ہے جو ملکہ بلقیس کا تخت یہاں لے آئے؟ ایک جِنّ نے کہا: میں دربار کاوقت ختم ہونے سے پہلے حاضِر کر دوں گا۔ حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلام نے فرمایا: میں اس سے بھی جلدی چاہتا ہوں، اب حضرت آصف بن برخیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے عرض کیا:
اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَؕ- (پارہ:19، النمل:40)
ترجمہ کنزُ العِرفان: کہ میں اسے آپ کی بارگاہ میں آپ کے پلک جھپکنے سے پہلے لے آؤں گا۔
سُبْحٰنَ اللہ! پِھر حضرت سلیمان عَلَیْہِ السَّلام نے آنکھ جھپکا کر دیکھا تو تخت آ چکا تھا۔ ([1])
اللہ!اللہ! یہ ہے وَلِیُّ اللہ کی کرامت...!! میلوں دُور کا فاصلہ... کئی کلو وزنی تخت... حضرت آصَف بن برخیا رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ دربارِ شاہی میں ہیں، آپ نے پلک جھپکنے کی دَیْر میں تخت حاضِر کر دیا، اس سے معلوم ہوا؛ اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کے لئے زمین سمیٹ دی جاتی ہے، ان کے لئے فاصلے فاصلے نہیں رہتے، یہ سینکڑوں کلومیٹر کا فاصلہ لمحہ بھر میں طَے کر لیا کرتے ہیں، یہ بھی کرامت ہے اور یہ کرامت کہاں ذِکْر ہوئی؟ قرآنِ کریم میں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اس ساری گفتگو سے معلوم ہوا؛ کرامت حق ہے،اللہ پاک اپنے محبوب بندوں کو، اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم کو یہ شان عطا فرماتا ہے کہ ان سے کرامات کا ظُہور ہوتا ہے، قرآنِ کریم میں بھی کئی کرامات کا ذِکْر موجود ہے، ایسے ہی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami