Share this link via
Personality Websites!
477193
9410
حیران رہ گئیں کہ وہ برتن روٹیوں اور بوٹیوں سے بھرا ہوا تھا۔ حُضورِاکرم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے پوچھا:اَ نّٰی لَکِ ھٰذَا؟ یعنی یہ سب تمہارے لئے کہاں سے آیا؟ بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہ عنہا نے عرْض کیا: ہُوَ مِنْ عِنْدِ اللہ اِنَّ اللہ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَاءُ بِغَیْرِ حِسَابٍ یعنی یہ اللہ کے پاس سے ہے، بے شک اللہ جسے چاہے بے گنتی دے۔
پھر حُضورِ اَقدَس صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے مولاعلی ،حضراتِ حسن وحسین اور دوسرے اہلِ بیت رضی اللہ عنہم کو جمع فرما کر سب کے ساتھ کھانا تَناوُل فرمایا۔([1])
سُوکھے تنے پر فورًا پھل لگ گئے
پیارے اسلامی بھائیو! حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی والدہ محترمہ حضرت مریَم رحمۃ اللہ علیہا کی ایک اور بھی کرامت قرآنِ کریم میں ذِکْر ہوئی ہے، چنانچہ پارہ: 16، سورۂ مریَم میں یہ واقعہ ہے کہ جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کی وِلادت (Birth) کا وقت قریب تھا، حضرت مریَم رحمۃ اللہ علیہا اکیلی تھیں، آپ کو کچھ کھانے کی حاجت تھی، آپ کے قریب ہی ایک سُوکھا ہوا کھجور کا تنا تھا، اس پر پتے بھی نہیں تھے، خالی تنا ہی باقی تھا، حضرت مریَم رحمۃ اللہ علیہا کو حکم ہوا:
وَ هُزِّیْۤ اِلَیْكِ بِجِذْعِ النَّخْلَةِ تُسٰقِطْ عَلَیْكِ رُطَبًا جَنِیًّا٘(۲۵) (پارہ:16، مریم:25)
ترجمہ کنزُ العِرفان:اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ، وہ تم پر عمدہ تازہ کھجوریں گرائے گا۔
صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: وہ تنا بالکل خشک تھا جب حضرت مریَم رحمۃ اللہ علیہا نے اسے حرکت دی تو آپ نے تنے کے اُوپر دیکھا وہاں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami