Share this link via
Personality Websites!
477192
9410
بِاللہ اور بِسْمِ اللہ پڑھ کر سورۂ فاتحہ سے پڑھنا شروع کیا اور 18 پارے پڑھ کر سُنا دئیے! وہ بزرگ فرمانے لگے: بیٹا اور پڑھیئے! فرمایا: بس مجھے اتنا ہی یاد ہے کیونکہ میری امی جان کو بھی اتنا ہی یاد تھا، جب میں اُن کے پیٹ میں تھا، اس وقت وہ پڑھا کرتی تھیں، میں سُن کر یاد کر لیا کرتا تھا۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے اَوْلیائے کرام کی شان...!! معلوم ہوا بہت سارے ولی وہ ہیں جو پیدائشی ولی ہوتے ہیں، اللہ پاک اُن کے سر پر وِلایَت کا تاج سجا کر ہی دُنیا میں بھیجتا ہے، لہٰذا اُن سے بچپن شریف میں بھی کرامات کا ظہور ہوتا رہتا ہے۔
خاتُونِ جنّت رَضِیَ اللہ عنہا کی ایک کرامت
*اسی طرح غیب سے کھانا ملنا ، یہ بھی کرامت ہے اور یہ تو وہ کرامت ہے جو خُود سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی ظاہِری حیات میں بھی ظاہِر ہوئی، جی ہاں! سیدہ فاطمۃُ الزّہرَا رَضِیَ اللہ عنہا کے لئے غیب سے کھانا آنے کی حکایت سنیے!
قحط (Famine) کے زمانہ میں رحمتِ عالَم صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے بھوک محسوس کی تو شہزادئ رسول حضرتِ بی بی فاطمہ زَہْرَا رَضِیَ اللہ عنہا نے(ایک برتن میں)ایک بوٹی اور 2 روٹیاں اِیثار کرتے ہوئے بارگاہِ رسالت میں بھیج دیں۔ حضور صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم اس تحفہ کے ساتھ حضرت فاطمہ رَضِیَ اللہ عنہاکی طرف تشریف لے آئے اور فرمایا: اے میری بیٹی!اِدھر آؤ۔ حضرتِ بی بی فاطمہ رَضِیَ اللہ عنہا نے جب اس برتَن کو کھولا تو آپ یہ دیکھ کر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami