Share this link via
Personality Websites!
477191
9410
قرآنِ کریم میں ہے *اور غیب سے رِزْق ملنا، یہ بھی کرامت ہے اور اس کا بھی ذِکْر قرآنِ کریم میں موجود ہے۔
غوثِ پاک کی بچپن شریف کی کرامات
پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! یہ 3 قسم کی کرامات اس اُمّت کے اَوْلیائے کرام رحمۃُ اللہ علیہم سے بھی ظاہِر ہوتی ہیں۔ کتنے ایسے اَوْلیائے کرام ہیں جو بچپن ہی میں ایسی علمی باتیں کیا کرتے تھے کہ عقل حیران رہ جاتی تھی، دُور کیا جانا، ہمارے آقا غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے بچپن شریف کی بھی کئی کرامات ہیں؛ *آپ ابھی پیدا بھی نہیں ہوئے تھے، آپ کی اَمّی جان کو چھینک آتی، وہ الحمد للہ کہتیں تو پیٹ سے آواز آتی: یَرْحَمُکِ اللہ۔([1])
سُبْحٰنَ اللہ! یہ ہے کرامت...!! اندازہ لگا لیجئے! آج کتنے ایسے لوگ ہیں جنہیں چھینک کا جواب دینا آتا ہے؟ بلکہ کتنے ایسے ہیں جنہیں معلوم ہے کہ چھینک کا جواب دینے کا بھی کوئی تَصوُّر ہے، پِھر عربی گرائمر (Arabic Grammar) میں غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی مہارت دیکھئے! جب مرد کو چھینک آئے تو اس کے جواب میں یَرْحَمُکَ اللہ کہتے ہیں اور جب عورت کو چھینک آئے تو اس کے جواب میں یَرْحَمُکِ اللہ کہتے ہیں۔ سُبْحٰنَ اللہ! غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ماں کے پیٹ ہی میں کیسی مہارت رکھتے تھے، کلام بھی کرتے اور عربی میں عربی گرائمر کا لحاظ رکھ کر بولا کرتے تھے۔
*اسی طرح غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ابھی 5 سال کی عمر (Age) میں تھے، جب آپ پہلی بار بِسْمِ اللہ شریف پڑھنے کی رسم کے لئے کسی بزرگ کے پاس بیٹھے تو آپ نے اَعُوْذُ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami