Share this link via
Personality Websites!
477174
9409
اور ہواپربھی چل سکتے ہیں اور یہ حضرات ایسی شان والے ہوتے ہیں کہ ان کی دُعائیں رَد ْنہیں ہوتیں، جب یہ بارگاہِ خداوندی میں ہاتھ اُٹھاکربارش كی دُعافرما ديں تو اللہپاک ان کی دعاؤں كی برکت سے بہت زور کی بارش برساکر پیاسوں کو سیراب اور کھیتوں اور باغات کو سرسبز و شاداب فرمادیتا ہے
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اِمام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ اور شیطان
پیارے اسلامی بھائیو! بزرگوں کی سیرت پر چلتے ہوئے زندگی بسرکرنا نہ صرف دُنیا و آخرت میں ڈھیروں بھلائیاں پانے کا سبب ہے بلکہ ان نیک ہستیوں سے نسبت ہمارے آخری وقت میں بھی کام آتی ہے ۔جیساکہ شیخِ طریقت ،امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنے رسالے ’’وَسوسے اور اُن کا علاج‘‘صفحہ نمبر11پر نقل فرماتے ہیں کہ (حضرتِ )امام فخر الدِّین رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے نَزْع کا وقت جب قریب آیا، تو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پاس شیطان حاضر ہوا ،کیونکہ اُس وقت شیطان جان توڑ کوشش کرتا ہے کہ کسی طرح اِس (بندے )کا ایمان سَلْب ہو جائے(یعنی چھین لیا جائے کہ)اگر اُس وقت (وہ بندہ ایمان سے) پِھر گیاتو پِھر کبھی نہ لوٹ سکے گا۔شیطان نے آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے پوچھا کہ تم نے تمام عُمرْمُناظروں،بحثوں میں گزاری،خداپاک کوبھی پہچانا؟ آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے فرمایا: بے شک خداپاک ایک ہے ۔ شیطان بولا،اِس پر کیا دلیل؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ایک دلیل پیش کی۔ شیطان فِرِشتوں کا اُستاد رہ چکا ہے۔اُس نے وہ دلیل تو ڑدی۔آپرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے دوسری دلیل قائم کی؟ اُس خبیث نے وہ بھی توڑ دی۔یہاں تک کہ تین سو ساٹھ(360) دلیلیں حضرت امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے قائم کیں، مگر اس لعین نے (اپنےبُرے خیال میں)سب توڑدیں۔اب امام صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سخت پریشانی اور مایوسی میں مبُتلا ہوئے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے پیر حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہیں دُور دَراز مقام پر وضو فرما رہے تھے۔وہاں سے پیر صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے امام رازی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو آواز دی کہ کہہ کیوں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami