Share this link via
Personality Websites!
477172
9409
مَعْرِفَت(پہچان) میں مُسْتَغْرَق(یعنی ڈُوباہوا) ہو ،جب دیکھے قدرتِ الٰہی کے دلائل کو دیکھے ،جب سُنے اللہ پاک کی آیتیں ہی سُنے، جب بولے تو اپنے ربِّ کریم کی ثَنا(تعریف)ہی کے ساتھ بولے،جب حرکت کرے، اِطاعتِ الٰہی میں حرکت کرے اور جب کوشش کرے تو اسی کام میں کوشش کرے جو قربِ الٰہی کاذریعہ ہو،اللہ پاک کے ذِکر سے نہ تھکے اورچشمِ دل(دل کی آنکھ)سے خدا پاک کے علاوہ کسی اور کو نہ دیکھے۔ یہ صفت اَولیاء(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین) کی ہے،بندہ جب اس حال پرپہنچتا ہے تو اللہ پاک اس کا مددگار ہوتا ہے۔(صراط الجنان ، ۴/۳۴۴ملخصاً)
آئیے!اب کرامت کی تعریف بھی سنتے ہیں،چنانچہ
صدرُ الشَّریعہ،بدرُ الطَّریقہ حضرت علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ بہارِ شریعت میں کرامت کی تعریف بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ولی سے جو خلافِ عادت( یعنی جو عام طور پر نہ ہوسکے)بات صادر (واقع) ہو، اُس کو کرامت کہتے ہیں۔([1])اسی قسم کی چیزیں اگر انبیاءعَلَیْہِمُ السَّلَام سے اِعْلانِ نُبُوّت سے پہلے ظاہر ہوں تو”اِرْهَاص“،اِعْلانِ نُبُوّت کے بعد ہوں تو ”مُعْجِزَہ“ کہلاتی ہیں،اگر عام مؤمنین سے اس قسم کی چیزوں کا ظہور ہوتو اس کو ”مَعُونَت “کہتےہیں اورکسی غیرمسلم سے کبھی اس کی خواہش کے مُطَابِق اس قسم کی چیز ظاہر ہوجائے تو اس کو ”اِسْتِدْرَاج“کہا جاتاہے۔([2])خلافِ عادت بات سے مُراد وہ کام ہے جو عام طور پر ہر کسی انسان سے ظاہر نہ ہوتا ہو مثلاً ہوا میں اُڑنا،پانی پر چلنا وغیرہ اَفعال کہ عام طور پر آدمی نہ تو ہوا میں اُڑ سکتا ہے اور نہ ہی پانی پر چل سکتا ہے۔([3])
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami