Share this link via
Personality Websites!
477171
9409
آپ کے پلک جھپکنے سے پہلے لے آؤں گا۔
پیارے اسلامی بھائیو! آپ نےسُنا کہ ایک وَلیُّ اللہ نے اللہ پاک کی عطاکردہ قُوَّت سے اَسّی(80) گز لمبا اور چالیس(40)گز چوڑا جواہرات سے آراستہ تخت انتہائی کم وقت میں ملکِ یمن سے حضرت سُلَیْمَان عَلَیْہِ السَّلام کے دربارمیں پیش کردیا۔
صدرُالشَّریعہ،بَدْرُالطّریقہ مُفتی امجدعلی اعظمیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعینکو اللہ پاک نے بہت بڑی طاقت دی ہے، ان میں جو(اولیائے کرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کی قِسم) اصحابِ خدمت ہیں،(وہ)سیاہ،سفید کےمختار بنا دئیے جاتے ہیں،یہ حضرات نبی صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے سچے نائب(خلیفہ) ہیں،ان کو اِختیارات حضور (صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ) کی نِیابت میں(یعنی آپ کے نائب ہونے کی برکت سے)ملتےہیں(اور)عُلومِ غیبیہ(غَیْ،بِ،یَہْ یعنی چُھپے ہوئےعُلوم)ان پرمُنْکَشِف(یعنی ظاہر) ہوتے ہیں۔ (بہار شریعت، ۱/۲۶۷)اللہ پاک کے محبوب بندوں پراس کا خُصُوصی کرم ہوتا ہے،ان کے کاموں میں اللہ پاک کی طرف سے مدد شامل ہوجاتی ہے۔
اللہ پاک ہمیں اولیائے کرامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کا با ادب رکھےاور بے ادبی سے بچائے۔ آمین
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کے اختیارات سے متعلق مزید واقعات سننے سے پہلے ولی کی تعریف سن لیجئے ،چنانچہ
تفسیر صراطُ الجنان میں ہے:وَلِیُّ اللہ وہ ہے جو فرائض کی ادائیگی سے اللہ پاک کا قُرب حاصل کرےوہاللہ پاک کی ااِطاعت(یعنی فرمانبرداری) میں مشغول رہے اور اس کا دل اللہ پاک کے نُورِ جلال کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami