Share this link via
Personality Websites!
477170
9409
زندہ کرنے کااختیاردیا ہی نہیں ہےتو ایساعقیدہ رکھنا قرآنِ پاک کی آیت ِ مبارکہ کے بالکل خلاف ہے۔چنانچہ پارہ 3سورۂ اٰلِ عمران کی آیت نمبر 49 میں حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام کا قول واضح طور پر نقل کیا گیا ہے:
اَنِّیْۤ اَخْلُقُ لَكُمْ مِّنَ الطِّیْنِ كَهَیْــٴَـةِ الطَّیْرِ فَاَنْفُخُ فِیْهِ فَیَكُوْنُ طَیْرًۢا بِاِذْنِ اللّٰهِۚ-وَ اُبْرِئُ الْاَكْمَهَ وَ الْاَبْرَصَ وَ اُحْیِ الْمَوْتٰى بِاِذْنِ اللّٰهِۚ-
ترجمۂ کنزُالعرفان:میں تمہارے لئے مٹی سے پرندے جیسی ایک شکل بناتا ہوں پھر اس میں پھونک ماروں گا تو وہ اللہ کے حکم سے فوراً پرندہ بن جائے گی اور میں پیدائشی اندھوں کو اور کوڑھ کے مریضوں کو شفا دیتا ہوں اور میں اللہکے حکم سے مردوں کو زندہ کرتا ہوں
پیارے اسلامی بھائیو!آپ نےسنا کہ حضرتِ عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلام صاف صاف اعلان فرما رہے ہیں کہ میں اللہ پاک کی بخشی ہوئی قُدرت کے ذریعے مٹی سے پرندہ بناکر اُس میں رُوح پُھونکتا ہوں، پیدائشی اندھوں کوآنکھوں کی روشنی اور کوڑھیوں(یعنی سفید داغ والے مریضوں) کو شِفا دیتا ہوں، حتّٰی کہ مُردوں کو بھی زندہ کر دیا کرتا ہوں۔ فیضانِ انبیائےکرام سے اولیائے عظامرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کو بھی اختیارات دیئے جاتے ہیں اور وہ بھی ایسے کام سَراَنْجام دیتے ہیں کہ عقلیں حیران رہ جاتی ہیں ۔جیساکہ
حضرت سُلَیْمَان عَلَیْہِ السَّلام کے وزیرحضرت آصف بن برخیا رَضِیَ اللہُ عَنْہُ نے اللہ پاک کے عطاکردہ اِخْتیار کو استعمال کرتے ہوئے پلک جھپکنے سے پہلے پہلے ملکِ یمن سے تختِ بلقیس کو حضرت سُلَیْمَان عَلَیْہِ السَّلام کی بارگاہ میں پیش کردیا،جسے قرآنِ پاک نے ان الفاظ میں بیان کیا ہے،چنانچہ
پارہ 19سُوْرَۃُ النَّمْلکی آیت نمبر 40 میں ارشاد ہوتاہے :
اَنَا اٰتِیْكَ بِهٖ قَبْلَ اَنْ یَّرْتَدَّ اِلَیْكَ طَرْفُكَؕ-
ترجمۂ کنز العرفان:میں اسے آپ کی بارگاہ میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami