Share this link via
Personality Websites!
477169
9409
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کی اجازت کے بِغیر کوئی ایک ذرّہ بھی نہیں دے سکتا، اللہ پاک کےمحبوب بندے اللہ پاک کے دئیے ہوئے اختیارات سے مُحتاجوں کی حاجت پوری فرماتے ہیں،مُصیبت زَدوں کی مدد فرماتے ہیں،بیماروں کو شفا دیتےہیں یہی نہیں بلکہ اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعینتو اللہ پاککی دی ہوئی طاقت سے مُردوں کوبھی زندہ فرمادیتے ہیں ،جيسا كہ
ایک مرتبہ حضرت سیدی احمد جام زندہ پِیل رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کہیں تشریف لے جارہے تھےکہ راستے میں ایک مقام پر لوگوں کا رش نظر آیا،آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ ان کے پاس تشریف لے گئے ۔ فرمایا: کیا ہوا ہے؟ لوگوں نے عرض کی : ہاتھی مر گیا ہے۔آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے ارشاد فرمایا:اس کی سُونڈ ویسی ہی ہے، آنکھیں بھی ویسی ہیں ،ہاتھ بھی ویسے ہی ہیں،پاؤں بھی ویسے ہی ہیں۔غرض سب چیزوں کو فرمایا کہ ویسے ہی ہیں پھر مر کیسے گیا؟آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا یہ فرمانا تھا کہ فوراً وہ ہاتھی زندہ ہو گیا، اُس دن سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا لقب ”زندہ پِیْل“( یعنی ہاتھی زندہ کرنے والا)ہو گیا۔(ملفوظاتِ اعلیٰ حضرت ،ص۴۴۹ملخصاً)
کیاکوئی بندہ، مُردہ کوزندہ کرسکتا ہے
پیارے اسلامی بھائیو!بیشک مَوت وزندگی اللہپاک کے اِختیار میں ہے، لیکن اللہپاک اپنے کسی بندے کو مُردے زندہ کرنےکی طاقت بخشے تو اُس کیلئے کوئی مُشکِل نہیں اوراللہ پاک کی عطا سے کسی اورکو ہم مُردہ زندہ کرنے والا تسلیم کرلیں تو اِس سے ہمارے ایمان پر کوئی بُرا اَثَر نہیں پڑتا،بَہرحال اگر کوئی یہ عقیدہ رکھےکہ اللہپاک نے کسی نبی یا ولی کو مرض سے شِفا دینے اور مُردے کو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami