Share this link via
Personality Websites!
477167
9409
الوتر،باب ماجآء فی فضل الصلوۃ…الخ،۲/۲۸،حدیث:۴۸۶)
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْ ا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےاسلامی بھائیو! اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین اللہ پاک کےوہ خاص بندے ہیں،جنہوں نےاپنی زندگیوں میںاللہ پاک کے بتائے ہوئے احکامات پرعمل کرکے اپنے ربِّ کریم کی بارگاہ میں اعلیٰ مقام حاصل کیا،اس عمل کےانعام میں اللہ پاک نے اپنےان اولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کو اپنی عطا اورکرم سےبےشماراختیارات سےنوازکر بلند شان وفضیلت عطا فرمائی۔ الحمد للہ! ماہِ ربیع الاخر جاری ہے یہ مہینا تمام اولیائے کرام کے سردار حضور غوث پاک کا مہینا ہے تو آج کے اس اجتماع میں ہم اللہ کے اِن نیک بندوں کے اختیارات کے واقعات اور کچھ مدنی پھول سنیں گےکہ اللہ پاک نے اپنےاولیائےکرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کو کِن کِن اختیارات سےنوازاہے۔ آئیے!سب سے پہلے بابافریدُ الدِّین مسعود گنجِ شکر رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کی ایک کرامت سنتےہیں،چنانچہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami