Share this link via
Personality Websites!
477180
9409
میں نے اس کے حل کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوا، اس سے پہلےبھی مجھ پر ایسی ہی مُشْکِل آئی تھی تو میں نے حضرتِ شیخ بایزیدرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار شریف پرحاضری دی تھی اور میری وہ مُشْکِل حل ہو گئی تھی ۔
حضرت یحییٰ بن سلیمانرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں:مجھے ایک حاجت تھی اورمیں کافی غریب بھی تھا۔میں نے حضرت معروف کَرخیرَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی قبرِ اَنور پر حاضری دی،3 بارسورۂ اِخلاص کی تلاوت کی اوراس کا ثواب آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہاور تمام مُسلمانوں کی ارْواح کو پہنچایا، پھر اپنی حاجت بیان کی۔ جُونہی میں وہاں سے واپس آیا میری حاجت پُوری ہو چکی تھی۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ والوں کی سیرت پر عمل کرنے کا جذبہ بڑھانے اور ان کے روحانی فیوض و برکات سے فیضیاب ہونے کے لئے فیضانِ صحابہ و اولیا سے مالامال عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہردم وابستہ ہوجائیے۔ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیجئے، نیک اعمال پر عمل اور قافلوں میں سفر کیجئے۔ اللہ پاک ہمیں اولیائے کرام کا فیضان نصیب فرمائے اور ہمیں ہمیشہ اولیائے کرام کا بادب بنائے۔ آمین۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami