Share this link via
Personality Websites!
477179
9409
مبارک سےبلندآواز سے میری ایک حاجت کے بارے میں فرمایا:جا!تیری حاجت پوری کردی گئی۔([1])
حضرت حمیدی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہفرماتے ہیں:ایک بار مجھ پرقرض تھا،اسی پریشانی کے عالَم میں، میں حضرت محمد بن جعفر حسینی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مزار شریف پر حاضر ہوا اور وہاں بیٹھ کر کچھ دیر قرآنِ پاک کی تلاوت کی اور رو دیا،مزار کی زیارت کے لئے آنے والے ایک شخص نے میرا رونا سُن لیا ،اس نے مجھے کچھ سونا دیا اورکہا: اس صاحب ِ مزار کی خاطر یہ سونا لے لو۔ میں نے وہ سونا لیا اور چل دیا، ابھی چند ہی قدم چلا تھا کہ میرا قرض خواہ آگیا، مجھے دیکھ کر مسکرایا اور کہا : یہ سونا اُس کو واپس کردو کیونکہ میں اَجرو ثواب کا اُس کے مقابلے میں زیادہ حق دار ہوں ۔میں نے قرض خواہ سے اِس مُعافی کا سبب پوچھاکہ آپ کو میرا خیال کس نے بتایا ہے؟وہ کہنے لگا: میں نے اس قبر والے بُزرگ کو خواب میں دیکھا، انہوں نے مجھے کہا ہے کہ اگر تُو حمیدی سے دَر گُزر کرے گا(یعنی اس کا قرض معاف کردے گا)تو میں تجھے جنّت میں محل دلاؤں گا،پھر اس نے نہ صرف میرا قرض مُعاف کردیا بلکہ مجھے مزید چھ(6)دِرہم بھی دے دئیے۔
(جامع کراماتِ اولیا، ذکر محمد بن جعفر الحسینی،۱/۱۷۲)
پیارے اسلامی بھائیو!اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعینکےمزارات پر حاضری کی برکت سے دُعائیں قبول ہوتی ہیں،مُشکلات ومصیبتوں سے نجات ملتی ہے اور خاص اس نیت سے اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کے مزارات پر جاناتوخود ہمارے بزرگوں کا طریقہ رہا ہے۔ چنانچہ
حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں:ایک بارمجھے ایک(دِینی) مُشْکِل پیش آئی،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami