Share this link via
Personality Websites!
477178
9409
کیونکہ اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین اللہکریم کی عنایات سے اپنے مَزارات میں نہ صرف زندہ ہوتے ہیں بلکہ اپنے مزارات کی زیارت کے لئے آنے والے عقیدت مندوں کی اچھے راستے کی طرف رہنمائی اور ان کی مددبھی فرماتے ہیں۔
حضرت امام اسماعیل حقی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:انبیائے کرامعَلَیْہِمُ السَّلَام،اولیائے کرام اور شُہَداء رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعین کے جسم قبروں میں بھی نہ تو تبدیل ہوتے ہیں اور نہ ہی گَل سَڑتے ہیں، کیونکہ اللہ پاک نے ان کے جسموں کو اس خرابی سے جو گوشت کے گلنے سَڑنے سے پیدا ہوتی ہے، محفوظ رکھا ہے۔
(تفسیر روح البیان، پ۱۰،التوبۃ،تحت الایۃ:۴۱، ۳/۴۳۹)
حضرت امام محمدغزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جن سے زندگی میں مددطلب کی جاسکتی ہے ان تمام سے بعدِوفات بھی مدد طلب کی جاسکتی ہے۔اِسی طرح بُزرگانِ دین رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعینکا فرمان ہے: چار (4) بُزرگ وہ ہیں جو اسی طرح معاملات میں اختیار چلاتے ہیں جیسے اپنی زندگی میں چلاتے تھے (وہ وصالِ ظاہری کے بعد زندگی سے)کئی گنا زیادہ اختیارچلاتے ہیں:حضرت مَعروف کرخی، حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمَااوردو اِن کے علاوہ (یعنی حضرت شیخ عقیل مُنْجِبی اور حضرت شیخ حیا بن قیس حَرّانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہمَا)ہیں۔
(بہجۃالاسرار، ص ۱۲۴،لمعات التنقیح ، کتاب الجنائز،باب زیارۃ القبور،۴ / ۲۱۵،تحت الباب:۸)
آئیے! اس ضمن میں ایسے دو ایمان افروز واقعات سنتے ہیں جن میں اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہم اجمعیننے بعدِوصال اپنے مزارات پر حاضری دینے والوں کی حاجت روائی فرمائی ،چنانچہ
حضرت شیخ عمرفاروثی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں :مجھے کئی مرتبہ حضرت امام رَفاعی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مزارِ اقدس پر حاضری کی سعادت نصیب ہوئی،ایک مرتبہ تو ایسا بھی ہوا کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے قبرِ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami