Share this link via
Personality Websites!
477176
9409
آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی نگاہِ ولایت اور حکْمتوں بھری تَرْبِیَت نے دُنیا بھر میں لاکھوں مُسلمانوں بالخُصوص نوجوانوں کی زِندگیوں میں مَدَنی انقِلاب برپا کردیا ۔ کتنے ہی بے نمازی آپ دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکی نگاہِ فیض سے نمازی بن گئے ۔ ماں باپ سے بُرارویہ اِختیار کرنے والے بااَدب بن گئے،گانے باجے سننے والے، عشقِ رسول میں ڈُوب کر نعتیں سُننے والے بن گئے، مَدنی مُذاکَرے اور سُنَّتوں بھرے بیانات سننے والے بن گئے، فلمی گیت گُنگُنانے والے نعتِ مُصْطفٰے پڑھنے والے بن گئے،مال کی مَحَبَّت میں جینے مرنے والوں کو فکرِ آخرت کی مَدَنی سوچ نصیب ہوگئی، تَفریحی مَقامات پر جاکر اپنا وَقت برباد کرنے والے سُنَّتوں بھرے اجتماعات میں اَوَّل تاآخر شِرکت کرنےوالےبن گئے۔لہٰذاآپ بھی شیخِ طریقت، امیرِ اَہلسنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کافیض پانے اپنی زندگی کے مقصد کو کامیاب بنانے کیلئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر ذیلی حلقے کے12دینی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکیوں کا ذخیرہ جمع کرتے ہوئے راہِ آخرت کے لیے سامانِ آخرت جمع کیجئے۔
پیارے اسلامی بھائیو!اللہ پاک کے نیک بندوں سے دشمنی رکھنا ،ان کی شان میں بے ادبی کرنا،انہیں طرح طرح سے سَتانا،ان کے مال وجائیداد پر قبضہ کر کے انہیں تکلیف پہنچانا،سراسر نادانی اور دنیا وآخرت کی بربادی کا سبب ہے۔ان حضرات کی شان و عظمت توایسی بُلند وبالا ہے کہ اگر کسی مُعاملے میں سب لوگ ان کے خلاف گواہی دینے کیلئےمُتحد ہوجائیں ،مگر اللہ پاک ان کی سچائی و امانت داری کی گواہی کیلئے ضرور کوئی سبب پیدا فرمادیتاہے، جس سے ان کی شان وعظمت اور عزّت وشُہرت لوگوں کے دلوں میں مزید اُجاگر ہوجاتی ہے ،جیساکہ
ایک شخص نے حاکمِ شہر کی عدالت میں حضرت بابافریدُالدّین مسعود گنجِ شکر رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی زمین پر
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami