Share this link via
Personality Websites!
477175
9409
نہیں دیتا کہ میں نے خداپاک کو بےدلیل ایک مانا۔ (ملفوظات ،حصہ چہارم، ص۴۹۳، ملخصاً)
پیارے اسلامی بھائیو!اس حکایت سے معلوم ہوا! اللہ پاک نے اپنے نیک بندوں کو اس قدر طاقت عطا فرمائی ہے کہ یہ حضرات نہ صرف مِیلوں دُور کے حالات ملاحظہ فرمالیا کرتے ہیں بلکہ مدد بھی فرماتے ہیں جیساکہ حضرت شیخ نجمُ الدین کُبریٰ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ نے اپنے مُرید کو اس کے آخری وقت میں شیطان سے بچالیا۔یہ بھی معلوم ہوا! دنیا میں کسی نیک اور جامع شرائط پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا یعنی ان سے مُرید ہوجانا،ایمان کی حفاظت کیلئے مُفید ہے ۔کسی کو پِیر اس لئے بنایا جاتا ہے تاکہ اُمورِ آخِرت میں بہتری آئے، اُس کی رہنمائی اور باطنی توجُّہ کیبَرَکت سے مُرید،اللہ پاک اور اس کے رسول،رسولِ مقبول،بی بی آمنہ کے گلشن کے مہکتے پھول صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی ناراضی والے کاموں سے بچتے ہوئےاللہ پاک کی رِضاوالے کاموں کے مُطابق اپنے شب و روزگُزار سکیں ۔ اَفسوس!موجودہ زمانے میں کئی لوگوں نے پِیری مُریدی جیسے اَہم مَنْصَب کو حُصُولِ دُنیا کا ذَرِیعہ بنا رکھا ہے۔ بے شُمار بدعَقیدہ اور گمراہ لوگ بھی تَصَوُّف کا ظاہری جُبَّہ اَوڑھ کر لوگوں کے دِین و اِیمان کو برباد کر رہے ہیں۔پیرِکامل کی شرائط، اَوصاف اور دیگر معلومات جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کی کتاب ”آدابِ مرشدِ کامل“کا مطالعہ کیجئے،اِنْ شَآءَ اللہمفید معلومات کے ساتھ ساتھ مرشدِ کامل سے بیعت ہونے کا ذہن بنے گا،اگربیعت ہوچکے ہوں تویہ معلومات بھی حاصل ہوں گی کہ ایک مُرید پر پِیرِ کے کیا کیا حقوق ہوتے ہیں؟اگر آپ ابھی تک کسی پیرصاحب سے مُرید نہیں ہوئے تو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، اَلْحَمْدُلِلّٰہ!فی زمانہ مرشدِ کامل کی ایک مثال شیخِ طریقت، امیرِاَہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی ہیں، آپ ان سے مُرید ہوسکتے ہیں،جن کے تَقْویٰ و پرہیز گاری کی بَرَکات عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول کی صورت میں ہمارے سامنے واضح طور پر موجود ہیں،
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami