Share this link via
Personality Websites!
477100
9405
رَسم کے لیے کسی بُزرگ کے پاس بیٹھے،اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم اوربِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیۡمِ پڑھی،پھرسورۂ فاتحہ اور الٓمٓ سے لے کر18پارے سُنا دیئے۔اُن بُزرگ نے کہا:بیٹے!اورپڑھئے!کہا: بس مجھے اِتنا ہی یادہے، کیوں کہ میری ماں کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، جب میں اپنی ماں کے پیٹ میں تھا،اُس وَقت وہ پڑھا کرتی تھیں ، میں نے سُن کر یاد کرلیا تھا۔(رسالہ منے کی لاش ص 4ملخصا)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
اےعاشقانِ رسول!ہمیں اپنے بچوں کی اَمّی اور اپنی محرمات(مثلاً والدہ،بہن وغیرہ)بلکہ اپنے رشتہ داراسلامی بھائیوں کے بارے میں بھی یہ غور کرنا چاہیے کہ کیا ہمیں اورانہیں دیکھ کرقرآنِ پاک پڑھنا آتا ہے؟ نماز میں کی جانے والی تلاوت اور پڑھی جانے والی تسبیحات و اذکارکیاہم درست طریقے سےپڑھتے ہیں؟اس کی درستی کے لیے ہم نے کوئی انتظام کیا؟(مثلاًمدرسۃ المدینہ بالغان یا بذریعہ انٹر نیٹOnlineقرآنِ کریم سیکھنے کا اہتمام کیا؟)ہم نےاس کے لیے کیا کوشش کی؟جی ہاں!مشکل سے مشکل اینڈرائیڈموبائل(android Mobile)اورنہ جانے کتنی ہی ایپلی کیشنز(Applications)چلاناتوآتی ہیں، مگر افسوس!قرآنِ کریم دیکھ کر پڑھنا نہیں آتا،بدقسِمتی سے اِتنابھی نہیں آتاکہ جس سے نمازہی دُرست ہوسکے،کیونکہ یہ سیکھنے کے لیے نہ ہمیں شوق ہے نہ جذبہ ہے اور نہ ہی وَقْت نکالنے کی کوشش کرتے ہیں،غورکیجئے!کہیں!سوشل میڈیا(Social Media)اوراِنٹر نیٹ کاغلط اِستعمال کہیں ہمارے قِیمتی وَقْت کوتباہی کی طرف تو نہیں دَھکیل رہا۔اللہ پاک ہمیں وَقْت کی قدرکرتے ہوئے تعلیمِ قرآن حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد
اے عاشقانِ غوثُ الاعظم!جس طرح ہمارے غوثِ پاک کے نانا جان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami