Share this link via
Personality Websites!
477099
9405
باکردار اور عاشقِ رسول بن پاتی ہوگی۔لہٰذا ماں باپ کو چاہئے کہ سب سے پہلے وہ خود عِلْم و عمل کے زیور سے آراستہ ہوں،خصوصاً فرض عُلوم سیکھیں،نمازِ پنجگانہ کا اِہتمام کریں،تِلاوتِ قرآن کو اپنا معمول بنائیں،سُنّتیں اپنائیں، شرم و حیا کے پیکر بنیں اور اپنے ظاہر و باطن کو اسلامی تعلیمات کے مطابق سنوارنے کی کوشش کریں تاکہ وہ اپنی اَولاد کی صحیح طریقے سے تربیت کرنے میں کامیاب ہو سکیں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ غوثُ الاعظم!ہم حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے والدِ محترم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرتِ مبارَکہ کے بارے میں سُن رہے تھے۔آئیے!اب حُضور غوثِ پاک کی والدۂ ماجدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا کے بارے میں بھی کچھ سُنتے ہیں۔یاد رہے!حُضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی والدہ ماجدہ اُمُّ الخیر حضرت فاطمہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا(اپنے)وَقْت کی انتہائی نیک سیرت خاتون اورتقویٰ و پرہیزگاری کی پیکر تھیں۔ (سیرتِ غوث اعظم،ص۵۱ملخصا)حضرت اُمُّ الخیر دیگر بہت سی بہترین خوبیوں سے بھی آراستہ تھیں مگر آپ کی ذات میں ایک خاص(Special)بات یہ بھی تھی کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا تلاوتِ قرآن کی بہت شیدائی تھیں اور اس قدر کثرت سے تلاوتِ قرآن کرنا آپ کا معمول بن چکا تھا کہ محبوبِ رحمانی ،قندیلِ نورانی،شہبازِ لامکانی شیخ عبدالقادر جیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے آپ کے بطنِ مبارک میں رہ کر پورے اَٹھارہ(18)پار ے یادکرلئے تھے،چنانچہ
شہنشاہِ بغداد،حُضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پانچ(5)سال کی عمر میں پہلی بار بِسْمِ اللّٰہپڑھنے کی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami