Share this link via
Personality Websites!
477098
9405
نادان لوگ اپنی دُنیا وآخرت کو تبا ہ وبربادکررہے ہیں،جی ہاں!کبھی تو جیتے جی دُنیا میں ہی ایسے ظالم لوگ دوسروں کے لیے نشانِ عِبرت بن جاتے ہیں یا کبھی کُتّے کی موت مارے جاتے ہیں،مگریہ ظلم وزِیادتی کا کتنا بُرا نشہ لگاہواہے کہ اِ س سے عبرت حاصل نہیں کرتے۔
(2)پہلے کی خواتین میں اجنبی مَردوں سے شرعی پردہ کرنے کا جذبہ کُوٹ کُوٹ کر بھرا ہوا تھا،جیسا کہ سرکارِ بغداد،حُضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی والدہ کے بارے میں ہم نے سُنا، یہی وجہ ہے کہ ان کی نسلوں میں اولیائے کرام رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن پیدا ہوا کرتےتھے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(3)جوماں باپاللہ پاک سے ڈرنے والے،پرہیزگار،عبادات کرنے والے، شرم و حیا کے پیکر اور مَدَنی رنگ میں رنگے ہوئے ہوتے ہیں تو یہی خصوصیات ان کی اولاد میں بھی مُنْتَقِل ہوجاتی ہیں اوراللہ کریم ایسوں کی نسلوں کو بھی سنوار دیتا ہے،جیسا کہ
حضرت عبدُاللہبن عبّاسرَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا فرماتے ہیں:بے شکاللہپاکانسان کے اچھے اعمال کے سبب اس کی اَولاد اور اَولاد، دَراَولاد کی اِصلاح فرمادیتا ہے،اُس کی نسل اور اُس کے پڑوسیوں میں اُس کی حفاظت فرماتا ہے اوروہ سباللہ پاک کی طرف سے اَمان میں رہتے ہیں۔ (تفسیردُرِّمَنثور،۵/۴۲۲)
فکر کی بات یہ ہے کہ ماں باپ ہی اگرفیشن کے مَتوالے ہوں گے،ماں باپ ہی فلمیں ڈِرامے دیکھنے اور گانے باجے سننے کے شیدائی ہوں گے،ماں باپ ہی بے عملی کا شکار ہوں گے،ماں باپ ہی ضروری دِینی مسائل نا جانتے ہوں گے،ماں باپ ہی سُنّتوں سے منہ موڑے ہوئے ہوں گے،ماں باپ ہی بے پردگی و بے حیائی اور طرح طرح کے باطنی امراض کا شکار ہوں گے تو ایسوں کی اولاد کم ہی باعمل و
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami