Share this link via
Personality Websites!
477097
9405
جب ابوصالح رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنےحضرت عبدُاللہ صَومَعِی کی زبانِ مبارَک سے اپنی نئی نویلی دلہن کے بارے میں یہ دلنشین وضاحتیں سُنیں تو آپ کےدل کو قرارآگیا،آپ کے دل میں اپنی زوجہ کی اَہَمِّیَّت اُجاگر ہوگئی اوراللہ پاک کے فضل وکرم سے حضرت ابوصالح رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کواپنے زمانے کے زبردست ولی کی بہت سی اچھی خوبیوں سے آراستہ خوبصورت اور خوب سیرت بیٹی کاشوہر بننے کا شرف نصیب ہوا۔(سیرتِ غوثِ اعظم ، ص۲۶ملخصاً)
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ اولیا!بیان کردہ واقعہ سے ہمیں بہت سی معلومات حاصل ہوئیں،آئیے! اہم معلومات کی مہکی مہکی خوشبوؤں سے ہم بھی اپنا حصہ لینے کے لیے نہایت توجہ کے ساتھ انہیں سُنتے ہیں:(1)اللہ پاک کے نیک بندے،بندوں کےحقوق کے معامَلے میں انتہائی محتاط ہوتے ہیں،اللہ پاک کے نیک بندےخوفِ خدا والے ہوتے ہیں،اللہ پاک کے نیک بندے فکرِ آخرت کی نعمت سے مالا مال ہوتے ہیں،ایک نامعلوم سیب کھانے کے بارے میں اپنا مُحَاسَبَہ کرنا بھی اللہ پاک کے نیک بندوں کی عادات میں شامل تھا،اللہ پاک کے نیک بندے اپنے قُصور کومعاف کرانے کی خاطرسخت سے سخت حالات سے بھی گزرتےہیں۔
اےعاشقانِ رسول!اب ذرا ہم بھی غور کریں : کیا ہمارے اندر بھی یہ خوبیاں پائی جاتی ہیں؟کیا ہم بھی بندوں کے حقوق پورے طور پر ادا کرتے ہیں؟کیا ہمارے دل بھی خوفِ خدا سے سرشار ہیں؟کیا ہم بھی اپنے اَعمال کا حساب کتاب کرتے ہیں؟،کیا ہم بھی اپنے قُصور معاف کروانے کے لئے کوششیں کرتے ہیں؟،افسوس!آج کل تو قرض کے نام پر لوگوں کے ہزاروں بلکہ لاکھوں روپے ہڑپ کرلئےجاتے ہیں،آج بڑی بے شرمی کے ساتھ جائیدادوں پرقبضے کرلیے جاتے ہیں،حالانکہ یہ ظالم و
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami