Share this link via
Personality Websites!
477095
9405
مشہور بزرگ حضرت عَبْدُاللہ صَومَعِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ہیں۔
غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے نانا جان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا تعارف
یادرہے!حضرت عَبْدُاللہصَومَعِیرَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ جِیلان شریف کےمشہوربزرگوں میں سے تھے، جو نہایت پرہیزگار اورکمال والے ولی تھے،
بہرحال جب حضرت ابُوصالح مُوسیٰ جنگی دوست رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو باغ کے مالک حضرت عَبْدُاللہ صَومَعِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بارے میں عِلْم ہوگیا تو آپ بغیر کسی تاخیر کے ان کی خِدمت میں حاضر ہوگئے اور سارا معامَلہ عَرض کرنےکےبعدان سےمُعافی چاہی۔حضرت عَبْدُاللہ صَومَعِی چونکہ ولایت کے بلند ترین مرتبے پر فائز تھے،لہٰذا آپ بھانپ گئے کہ یہ شخص اللہ کریم کےمقبول بندوں میں سے ایک بندہ ہے، جبھی تو اپنا قُصور معاف کروانے کی خاطر اتنا لمبا سفر کرکے یہاں تک آیا ہے۔چنانچہ باغ کے مالک حضرت عبدُاللہ صَومَعِی نے حضرت موسیٰ جنگی دوست کی بات سُن کر فرمایا:بارہ(12)سال تک ہماری خدمت کرو گے، تب ہی معافی ملے گی،قربان جائیے!غوثِ پاک کے والد گرامی حضرت ابُوصالح پر جنہوں نے بغیر کسی بحث و تکرار کے اس شرط کو خوشی خوشی منظور فرمالیا،اگرچہ شرعاً اس طرح قصور مُعاف کروانا آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پر لازم نہ تھا۔بہرحال بارہ(12)سال تک حضرتِ ابوصالح خدمت کرتے رہے۔
جب 12سال پورے ہوگئے تو اگلاامتحان(Next trial)آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا استقبال کرنے کے لئے تیار تھا اور اس دفعہ کا امتحان شاید پچھلے امتحان سے زیادہ عجیب اور سخت بھی تھا،وہ یہ کہ ولیِ کامل حضرت عَبْدُاللہ صَومَعِی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے حضرتِ ابوصالح رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے فرمایا:ایک خِدمت اور بھی ہے اور وہ یہ کہ میری ایک لڑکی ہے،جس میں چار(4)عیب ہیں:(1) آنکھوں سے اندھی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami