Share this link via
Personality Websites!
477094
9405
غوثِ پاک کے والدِگرامی کا نامِ مبارَک ”سیِّد موسیٰ“ کُنْیَت”ابُوصالح “جبکہ لقب”جنگی دوست“ ہے۔ حُضُورغوثِ پاک والد کی نِسْبَت سے حَسَنِی (اور والدہ ماجِدہ کی طرف سے حُسَیْنِی سَیِّد) ہیں۔ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے والدِگرامی حضرت ابُوصالح مُوسیٰ جنگی دوست اپنے وَقْت کے مشہورِ زمانہ اولیائے کرام میں سے تھے۔
( غوثِ پاک کے حالات،ص۱۶،۱۵ملخصاً)
اے عاشقانِ اولیا!آئیے!اب حضورغوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے والِدَین کےتقویٰ و پرہیز گاری کے تعلق سے ایک دلچسپ اورایمان افروز واقعہ سُنتے ہیں اوراس سے حاصل ہونے والے مدنی پھول چُن کر اپنے دل کے مَدَنی گلدستے میں سجانے کی کوشش کرتے ہیں،چنانچہ
منقول ہے:حضرت ابُوصالح مُوسیٰ جنگی دوست رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ دریاکےکنارے بیٹھے تھےکہ ایک سیب(Apple) بہتا ہواآیا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اسےکھالیا۔سیب کھانے کے بعد غوثِ پاک کے والد گرامی پر خوفِ خدا کا غَلَبَہ ہوا اور آپ اس طرح غوروفکر(یعنی اپنا مُحَاسَبَہ) کرنے لگے کہ نہ جانے یہ سیب کس کا تھا؟اور کیااس طرح نامعلوم سیب کھانا میرے لئے حلال ہوسکتا ہے؟یہ خیال پیدا ہوتےہی آپ اپنا قصور مُعاف کروانے کیلئے سیب کے مالک کی تلاش میں دریا کے کِنارے چل دئیے۔ایک لمبا سفرکرنےکےبعدحضرت ابوصالح موسیٰ جنگی دوست رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکودریاکےقریب ایک نہایت عظیمُ الشَّان عمارت نظرآئی، جس میں سیب کاایک بہت بڑادرخت موجودتھا،اور اس کی شاخوں پرپکے ہوئے سیب لگے ہوئے تھے۔بعض سیبوں سے بھری شاخیں پانی کے اوپر پھیلی ہوئی تھیں۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کویقین ہوگیا کہ جو سیب میں نے کھایا تھا،وہ اسی درخت کا ہے،چنانچہ غوثِ پاک کے والد گرامی نے لوگوں سے اس درخت کے مالک کے بارے میں پوچھاتو پتہ چلاکہ اس باغ کے مالک تواپنے زمانے کے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami