Share this link via
Personality Websites!
477093
9405
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم:اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّۃُ الصَّادِقَۃُ سچی نیت سب سے افضل عمل ہے۔ ([1]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاً نیت کیجئے! *عِلْم حاصل کرنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا * با اَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!اِنْ شَآءَ اللہ!آج ہم” سرکارِ بغداد،حُضُورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے خاندان“کی شان و عظمت،غوثِ پاک کے والد اوروالدہ(Parents)رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہما کا تقویٰ،غوثِ پاک کے نانا جان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ کے حالات، غوثِ پاک کی پھوپھی جان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہا کی کرامت اور اس کے علاوہ بہت ساری علمی باتیں سُنیں گے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمّد
اے عاشقانِ غوثِ اعظم!سرکارِ بغداد،حُضُورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ عَلَیْہ نہایت عالیشان گھرانے میں پیدا ہوئے،غوثِ پاک کاخاندان زُہد وتَقْویٰ کی وجہ سے بہت مشہور تھا۔غوثِ پاک کی والدہ کا نام”فاطمہ بنتِ شیخ عبدُ اللہ صَومَعِی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہمَا“،والدہ کی کُنْیَت”اُمُّ الْخَیْر“ جبکہ لقب”اَمَۃُ الْجَبَّار“ تھا۔ (سیرتِ غوث اعظم،ص۲۷ملخصاً)
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami