Share this link via
Personality Websites!
477102
9405
اُمُّہاتُ المؤمنین رَضِیَ اللہُ عَنْہُنَّ اَجْمَعِیْن کی کیا ہی شان ہوگی اور جنہوں نے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحبت پائی، ان چمکتے دَمکتے ستاروں کا کیا مقام ہوگا؟
ہر صحابیِ نبی جنّتی جنّتی چار یارِ نبی جنّتی جنّتی
صِدِّیق و عمر جنّتی جنّتی عثمانِ غنی جنّتی جنّتی
فاطمہ اور علی جنّتی جنّتی معاویہ اور علی جنّتی جنّتی
حسن اورحسین بھی جنّتی جنّتی ہرزوجۂ نبی جنّتی جنّتی
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ اولیا!اولیائے کرام کی صحبت بگڑیاں بنادیتی ہے،اولیائے کرام کی صحبت شیطان سے بچنے کا کامیاب ترین ہتھیار ہے،اولیائے کرام کی صحبت شیطان کے واروں کو پہچاننے کا زبردست ذریعہ ہے،اولیائے کرام کی صحبت ربِّ کریم کی پہچان کا ذریعہ ہے،اولیائے کرام کی صحبت نیکیوں کا حریص اور گناہوں سےنفرت کرنے والا بنادیتی ہے،اولیائے کرام کی صحبت دنیا و آخرت کی بھلائیاں پانے کا نسخہ ہے،اولیائے کرام کی صحبت ولایت کی منزل تک پہنچادیتی ہے۔الغرض اولیائے کرام کی صحبت میں رہنے والا انسان ان کے فیوض و برکات سے خوب مالا مال ہوتا اور رضائے الٰہی پانے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! ہمارےغوث پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہبھی اللہ کریم کے مقبول ولی بلکہ ولیوں کے سردار ہیں،اللہ پاک نے آپ کو یہ طاقت و قوت بخشی ہے کہ آپ شیطان کے چُھپے واروں کو نہ صرف اچھی طرح پہچانتے ہیں بلکہاللہ پاک کی عطا سے ان کو ناکام بنانے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ آئیے! سنتے ہیں کہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بَرَکت سے آپ کی زوجہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاشیطان کے وار سے کیسے محفوظ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami