Share this link via
Personality Websites!
477101
9405
ولایت کے بلند منصب پر فائز تھے،جس طرح ہمارے غوثِ پاک کے والدِ محترم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ آسمانِ ولایت کا روشن ستارہ تھے،جس طرح ہمارے غوث پاک کی والدہ ماجدہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہااللہ پاک کی مقبول ولیّہ تھیں،اسی طرح ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پھوپھی جان کو بھی اللہ کریم نے ولایت کا بلندمرتبہ عطا فرمایا تھا،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا کا مقام و مرتبہ اللہ پاک کی بارگاہ میں اس قدر بلند و بالا تھا کہ لوگ بارش کی دعائیں کروانے کے لئے غوثِ پاک کی پھوپھی جان کی پاک بارگاہ میں حاضری دیا کرتے اور اللہ پاک کی رحمت کا نظارہ کرتے۔
آئیے!حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پھوپھی جان کی ایک ایمان افروز کرامت سنیے،چنانچہ
غوثِ پاک کی پھوپھی جان کی کرامت
ایک دفعہ جیلان میں بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے خشک سالی ہوگئی،لوگوں نےنمازِ اِسْتِسْقَاء (یعنی بارش کے لیے پڑھی جانے والی نماز)پڑھی،لیکن بارش نہ ہوئی تو لوگ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پھوپھی جان حضرت سَیِّدہ اُمِّ عائشہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہاکےگھر آئے اور آپ سے بارش کےلئے دعا کرنےکی درخواست(Request)کی،حضرت سَیِّدہ اُمِّ عائشہ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہا اپنے گھر کے صحن کی طرف تشریف لائیں اورزمین پر جھاڑو دےکر دعا مانگی:اے ربِّ کریم! میں نے تو جھاڑو دےدی، اب تُو چھڑکاؤفرمادے(یعنی بارش سے سیراب فرمادے)۔کچھ ہی دیر میں آسمان سے بارش برسنا شروع ہوگئی، لوگ اپنے گھروں کو اس حال میں لوٹےکہ تمام کے تمام بارش سے گیلے تھے اور پُورا جیلان خوشحال ہوگیا۔ (بہجۃالاسرار،ذکرنسبہ وصفتہ، ص۱۷۳ملخصاً)
اے عاشقانِ غوثُ الاعظم!ذرا سوچئے تو سہی!خاندانِ غوثِ اعظم کی یہ شان ہے تو ان کے نانا جان صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے خاندان،والدینِ مُصْطَفٰے،اَہلِ بَیْتِ اَطہار رَضِیَ اللہُ عَنْہُم اَجْمَعِیْن اور
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami