Share this link via
Personality Websites!
476928
9396
حدیثِ پاک میں ہے، رسولِ اکرم، نورِ مُجَسَّم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا:
مَثَلِيْ كَمَثَلِ رَجُلِ نِ اسْتَوْقَدَ نَارًا
ترجمہ: میری اور تمہاری مثال اس شخص جیسی ہے جس نے آگ جلائی ہو۔
فَلَمَّا اَضَاءَتْ مَا حَوْلَهَا
ترجمہ: جب آگ خوب روشن ہو گئی، آس پاس روشنی پھیل گئی۔
جَعَلَ الْفَرَاشُ وَهَذِهٖ الدَّوَابُّ الَّتِيْ فِي النَّارِ يَقَعْنَ فِيْهَا
ترجمہ: اب اِدھر اُدھر سے پتنگے اور چھوٹے چھوٹے کیڑے وغیرہ آ کر آ کر آگ میں گِرنے لگے۔
وَجَعَلَ يَحْجُزُهُنَّ وَيَغْلِبْنَهٗ فَيَتَقَحَّمْنَ فِيْهَا
ترجمہ:اُ س شخص نے پتنگوں کو پیچھے دھکیلنا شروع کیا تاکہ وہ آگ سے بچ جائیں مگر وہ اس شخص پر غالِب آتے ہیں اور آگ میں گِرتے چلے جاتے ہیں۔
فَذٰلِكُمْ مَثَلِيْ وَمَثَلُكُمْ، اَنَا آخِذٌم بِحُجَزِكُمْ عَنِ النَّارِ هَلُمَّ عَنِ النَّارِ هَلُمَّ عَنِ النَّارِ فَتَغْلِبُوْنِيْ تَقَحَّمُوْنَ فِيْهَا
ترجمہ: فرمایا: یہ میری اور تمہاری مثال ہے، میں تمہاری کمر سے پکڑ پکڑ کر تمہیں روک رہا ہوں، کہتا ہوں: آگ سے ہٹ جاؤ! آگ سے ہٹ جاؤ! مگر تم ہو کہ اس میں کودتے چلے جاتے ہو۔([1])
[1]...مسلم، کتاب الفضائل، باب شفقتہ صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم علی امتہ ...الخ، صفحہ:900،حدیث:2284۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami