Share this link via
Personality Websites!
476926
9396
(2):پیارے آقا کی اُمّت سے محبّت
پیارے اسلامی بھائیو! اللہ پاک نے فرمایا:
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پارہ:30،سورۂ اَلَم نَشْرَح:2-3)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اتاردیا۔ جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
اِن آیات میں بَوجھ سے کیا مُراد ہے؟ اور بَوجھ اُترنے کا کیا معنیٰ ہے؟ اِس تَعَلُّق سے ایک قول عُلَمائے کرام کا یہ بھی ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو اپنی اُمّت سے بہت پیار ہے، بہت ہی پیار ہے، اتنا پیار ہے کہ ایسے پیار کی مثال کہیں نہیں ملتی، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو ہر وقت اُمّت کی فِکْر پریشان رکھا کرتی تھی، یہ پریشانی ہی بَوجھ تھی، اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے اُمّت کی بخشش کا وعدہ فرمایا اور یہ بوجھ اُتار دیا۔([1])
پیارے اسلامی بھائیو! پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو یہ غَم کس حَدْ تک تھا؟ ذرا قرآنِ کریم کے الفاظ پر غور کیجیے! اللہ پاک نے فرمایا:
فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَّفْسَكَ عَلٰۤى اٰثَارِهِمْ اِنْ لَّمْ یُؤْمِنُوْا بِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَسَفًا(۶) (پارہ:15، سورۂ کَہْف:6)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اگر وہ اس بات پر ایمان نہ لائیں تو ہوسکتا ہے کہ تم ان کے پیچھے غم کے مارے اپنی جان کو ختم کردو۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami