Share this link via
Personality Websites!
476925
9396
آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے سامنے ہو رہا ہوتا تھا، کم و بیش6ماہ اسی انداز پر گزرے، پھِر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے دِل میں تنہائی کی محبّت ڈال دی گئی۔رمضان کریم کا مُقَدَّس مہینا تھا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے کھانے پینے کا کچھ سامان لیا اور غارِ حِرا میں تشریف لے گئے۔ مکّہ پاک میں اس وقت اور بھی غار تھے۔ مگر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے غارِ حِرا کا ہی انتخاب کیوں فرمایا، اس کی بڑی پیاری حکمت عُلَما ئے کرام نے لکھی، فرماتے ہیں : اس وقت غارِ حِرا سے کعبہ شریف صاف نظر آتاتھا، اِس لیے آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم غارِ حِرا میں تشریف لائے۔
آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے کچھ دِن غارِ حِرا میں قیام فرمایا، یہاں اللہ پاک کی یاد اور عِبَادت میں مَصْرُوف رہے، پھر گھر تشریف لے آئے، مسلمانوں کی پیاری اَمّی جان حضرت خدیجہ رَضِیَ اللہ عنہا نے پھِر کھانے پینے کا کچھ سامان باندھ دیا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پِھر غارِ حِرا میں تشریف لے گئے۔ کافِی دِن یہی سلسلہ رہا۔
یہ رمضان کریم کی ایک رات تھی، پیارے نبی، مکی مدنی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم غارِ حِرا میں ہی تشریف فرما تھے کہ اللہ پاک کے حکم سے حضرت جبریلِ امین عَلَیْہ ِالسَّلام پہلی وحی لے کر حاضِر ہوگئے۔([1])
حضرت جبریل امین علیہ السَّلام کے وحی لے کر حاضر ہونے سے وہ بوجھ ہلکا ہو گیا، جس منزل کی تلاش تھی، جس کے لیےتنہائی اختیار کی تھی،گھر چھوڑا تھا، معاشرے کی سختیاں برداشت کی تھی، اس کی طرف راہ مل گئی، اپنے ربّ کا کلام سن لیا ۔ سُبْحٰنَ اللہ!
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami