Share this link via
Personality Websites!
476924
9396
بچا کر جنّت کا حق دار بھی بنانا ہے اور اللہ پاک کی بارگاہ میں اس مقامِ قرب تک بھی پہنچنا ہے، جہاں اب تک کوئی نہ گیا۔([1])
اس بَوجھ کو اُتارا کیسے گیا؟ اللہ پاک نے خُود حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام کو آپ کی طرف بھیجا، وَحی نازِل فرمائی اور اُس مقامِ بلند کی جانِب چلنے کے لیے راستے ہموار فرما دئیے۔
یہی بات سُورۂ وَالضّحیٰ میں اِرْشاد ہوئی، فرمایا:
وَ وَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى۪(۷) (پارہ:30، سُورۂ وَالضّحیٰ:7)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اس نے تمہیں اپنی محبّت میں گم پایا تو اپنی طرف راہ دی۔
پہلی وحی سے کچھ پہلے کے اَحْوال
آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی 40 سالہ زندگی مبارک اِسی محبّت و وارفتگی میں گزری، پہلی وحی آنے سے کچھ عرصہ پہلے آپ کے دِل میں تنہائی کی محبّت ڈال دی گئی تھی، اس وقت محبّتِ اِلٰہی گویا خوب جوش پر تھی، آپ اللہ پاک کی محبّت میں گھر بار چھوڑتے، کھانے کا سامان ساتھ لیتے اور غارِ حِرا میں جا کر کئی کئی دِن تک تنہائی میں بیٹھ کر اللہ پاک کی عِبَادت میں مَصْرُوف رہا کرتے تھے۔ علمائے کرام لکھتے ہیں: ہمارے آقا ومولیٰ، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی عمر مبارک 40سال ہو چکی تھی، ربیع الاَوَّل کے مہینے سے وَحْی کے آثار ظاہِر ہونا شروع ہوئے، وہ اس طرح کہ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو سچّے خواب دکھائے گئے، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم جو خواب دیکھتے، ہُو بَہُو وہی کچھ دِن میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami