Share this link via
Personality Websites!
476923
9396
خیر! میں عرض کررہا تھا، ایسا نوجوان جو اپنے اندر فیملی بیک گراؤنڈ سے بالکل ہٹ کر صلاحیات پاتا ہے اور وہ اپنے فیملی بیک گراؤنڈ سے ہٹ کر نئی راہ چلنا چاہتا ہے، وہ بہت ساری مشکلات میں گِھر جاتا ہے۔
یہ بَس سمجھانے کے لیے مثال تھی، اِسی سے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی حیاتِ طیبہ کو دیکھیے! آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی فطرتِ مبارَکہ میں صلاحیت ایسی ہے کہ پہلے انبیائے کرام علیہم السَّلام کو بھی عطا نہ ہوئی، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی لگن اُس مقام تک پہنچنے کی ہے، جہاں تک حضرت ابراہیم و حضرت موسیٰ، حضرت نُوح و حضرت عیسیٰ علیہم السَّلام کی بھی رسائی نہ ہو سکی۔ لگن اس مقامِ اَرْفع و اعلیٰ کی ہے۔
مگر جس معاشرے اور جس مقام پر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے آنکھ مبارَک کھولی ہے، وہ آپ کی لگن مبارَک سے بالکل ہی ہٹ کر ہے* آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم قُربِ خُدا چاہتے ہیں، اردگرد کا ماحَوْل خُدا کو مانتا ہی نہیں ہے، شِرْک و کُفْر میں مُبتَلا ہیں *یہاں ہر طرف جہالت ہی جہالت ہے *بےحیائی ہی بےحیائی ہے *بےفِکْری ہی بےفِکْری ہے۔ اور لوگ اپنے جاہلِانہ، کفریہ، شرکیہ عقیدوں میں اس حَدْ تک راسِخ ہو چکے ہیں کہ اس کے خِلاف بات سُننا تَو دُور، سوچنے والے کے بھی جانِی دُشمن تک بن جاتے ہیں۔
اب سوچئے! ایسے مُعَاشرے میں رہتے ہوئے، قُربِ خُدا کی اُن منازِل کی طرف بڑھنا، جہاں تک انبیائے کرام علیہم السَّلام کی بھی رسائی نہ ہوئی ہو، کتنا دُشْوار تَرِین کام ہو گا، بَس یہی وہ بَوجھ تھا، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے 40 سال اللہ پاک کی محبّت و وارفتگی میں گزارے، اِس لگن کے ساتھ گُزارے کہ اس مُعَاشرے کو بدلنا بھی ہے، انہیں جہنّم سے
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami