Share this link via
Personality Websites!
476941
9396
بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: امام رکوع میں ہو تو کھڑے کھڑے تکبیرِ تحریمہ کہیے! پِھر دوسری تکبیر کہہ کر رکوع کر لیجیے!
وضاحت: بعض دفعہ ایسا ہوتا ہے نمازی وضو کر کے جماعت کے لیے مسجد میں پہنچا تو امام صاحب رکوع میں تھے اور یہ خوف ہوتا ہے کہ ثنا پڑھنے پر اِمام صاحب رکوع سے اُٹھ جائیں گے ،ایسی صورت میں جماعت میں شامِل ہونے کا طریقہ یہ ہے کہ کھڑے کھڑے تکبیرِ تحریمہ کہیے (ہاتھ باندھنے کی حاجت نہیں)فوراً دوسری تکبیر کہتے ہوئے رکوع میں چلے جائیے ۔([1]) اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عَمَل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
رنج و غم سے نجات پانے کا روحانی علاج(وظیفہ)
یَا صَبُوْرُ(اے مہلت دینے والے)
جس کو درد ،رنج یا مصیبت پیش آئے تو 33بار اللہ پاک کا پیارا نام یَا صَبُوْرُ پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! سکون ملے گا۔([2])اللہ پاک ہمیں عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami