Share this link via
Personality Websites!
476940
9396
غمگین رہتے تھے، اللہ پاک نے آپ کی اُمّت کا معاملہ آپ کے سپرد فرمایا، شفاعت کا وعدہ فرمایا اور آپ کا غم ختم فرما دیا۔ یہی بات یہاں اِرْشاد ہوئی، فرمایا:
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پارہ:30،سورۂ اَلَم نَشْرَح:2-3)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اتاردیا۔ جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
اس سے ہمارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی ہم سے محبّت بھی مَعْلُوم ہوتی ہے۔ اللہ پاک ہمیں ایسے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی عزّت و تکریم کی توفیق بخشے، کاش! اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے مطیع اور فرمانبردار بن جائیں۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم۔
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے I.T ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی گئی ہے: جس کا نام ہے:Naat Collection (نعت کولیکشن) *اس انمول ایپلی کیشن میں علمائے اہلسنت کی نعت شریف، کلام اور منقبت پر مشتمل 10مشہور کتابیں شامل ہیں* جن میں اپنے پسندیدہ کلام کو سرچ کرنے کے ساتھ انہیں آڈیو میں مختلف نعت خوانوں کی زبانی سُن اور ویڈیو دیکھ سکتےہیں *کسی بھی نعت یا کلام کو مائی کلیکشن(My Collections) فیچر میں محفوظ کر سکتے ہیں*اِس ایپ سے کسی بھی نعت یا شعر کو کاپی کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں اور اپنے دلوں کو ہمارے پیارے نبی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی محبّت سے مُنَوّر کریں۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami