Share this link via
Personality Websites!
476939
9396
تو؟ فرمایا: پِھر حوضِ کوثَر پر آجانا۔([1])
گویا فرما رہے ہیں: اے انس! لوگوں کو میری سب سے زیادہ ضرورت ان 3جگہوں پر ہی ہو گی۔([2]) میں پُل صراط کے قریب رَبّ سَلِّم کہہ رہا ہوں گا، اپنی اُمّت کے لیے سلامتی سے گزرنے کی دُعائیں کر رہا ہوں گا۔ ([3])
کسی کے پاؤں کی بیڑی یہ کاٹتے ہوں گے کوئی اسیرِ غم اُن کو پُکارتا ہو گا
کوئی کہے گا دُہائی ہے یارسولَ اللہ! تو کوئی تھام کے دامن مَچَل گیا ہو گا
پکڑ کے ہاتھ کوئی حالِ دِل سُنائے گا تو رَو کے قدموں سے کوئی لپٹ گیا ہو گا
کوئی قریبِ ترازو، کوئی لبِ کوثَر کوئی صِراط پر اُن کو پُکارتا ہو گا
یہ بےقرار کرے گی صَدا غریبوں کی مقدس آنکھوں سے تار اَشک کا بندھا ہو گا
ہزار جان فِدا نَرْم نَرْم پاؤں سے پکار سُن کے اَسیروں کی دوڑتا ہو گا
عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے خدا گواہ یہی حال آپ کا ہو گا([4])
پیارے اسلامی بھائیو! خُلاصۂ کلام یہ ہے کہ پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو اپنی اُمّت سے بہت پیار ہے، بہت ہی پیار ہے، اتنا پیار ہے کہ اس کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ، اسی پیار اور محبّت کے سبب محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم فِکْرِ اُمّت میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami