Share this link via
Personality Websites!
476921
9396
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اُتاردیا۔ جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! ہم نے پارہ: 30 سُورۂ اَلَمْ نَشْرَح کی آیت: 2 اور 3 سننے کی سَعادت حاصِل کی۔ سُورۂ اَلَمْ نَشْرَح اِنْعَاماتِ اِلٰہیہ کی سُورت ہے، وہ اعلیٰ تَرِین اِنْعامات جو اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر کیے ، اُن کا تَذْکِرَہ ہوا ہے، ان 2آیات میں بھی ایک اِنْعام بیان ہوا ہے۔
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پارہ:30،سورۂ اَلَم نَشْرَح:2-3)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اتاردیا۔ جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
آپ کو بھی تَجْرِبَہ ہوا ہو گا؛ کبھی ہم زِیادہ بوجھ اُٹھا لیں تو کمر کی ہڈیوں سے چٹخ سِی کی آواز آتی ہے، اِسے کمر ٹوٹنا کہتے ہیں۔ یعنی کمر پر اتنا بوجھ آجانا کہ اُسے اُٹھانا دُشْوار ہو۔ ([1]) آیتِ کریمہ کا مطلب یہ بنے گا: اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! آپ کی پیٹھ مبارَک پر ایک ایسا بوجھ تھا، جو آپ کو بہت تھکا دینے والا تھا، ہمارا اِنْعام ہوا کہ ہم نے آپ کا وہ بَوجھ اُتار دیا۔
اب وہ بَوجھ کیا ہے؟ اِس تَعَلُّق سے عُلَمائے کرام نے بہت تفصیلات لکھی ہیں، اِن میں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami