Share this link via
Personality Websites!
476938
9396
(عَلَیْہ ِالسَّلام) عرض کریں گے: اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! آپ نے اپنی اُمّت میں کسی کو بھی رَبّ کے غضب کے لیے نہیں رہنے دیا۔([1]) (یعنی سب کو ہی جہنّم سے نکال لیا ہے)۔
تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا ہمارا بِگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا
گناہگار پہ جب لُطْف آپ کا ہو گا کِیَا بغیر کِیَا، بے کِیَا، کِیَا ہو گا
دِکھائی جائے گی محشر میں شانِ محبوبی کہ آپ ہی کی خوشی آپ کا کہا ہو گا
خُدائے پاک کی چاہیں گے اگلے پچھلے خوشی خدائے پاک خوشی اُن کی چاہتا ہو گا([2])
روزِ قیامت مَحْبُوب ِذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم اپنی گنہگار اُمّت پر کیسا کرم فرمائیں گے، اُمّت سے کیسا نِرالا اِظہارِ محبّت ہو گا...!! آپ مالِکِ جنّت ہیں، چاہیں تو سب سے پہلے جنّت میں تشریف لے جائیں بلکہ جنّت کا دروازہ آپ ہی کھلوائیں گے مگر قربان جائیے! ایسی عظیم محبّت پر...!! ہم گنہگاروں پر ایسی کرم نوازیوں پر قربان جائیے!
صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ایک مرتبہ میں نے عرض کیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! روزِ قیامت میری بھی شَفاعت فرما دیجیے گا۔ فرمایا: اَنَا فَاعِلٌ ہاں! کروں گا۔ عرض کیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! *پِھر روزِ قیامت آپ کو کہاں ڈھونڈوں گا؟ فرمایا: پُل صِراط کے پاس آجانا *عرض کیا: وہاں نہ پاؤں تو کہاں ڈھونڈوں؟ فرمایا: پِھر میزان کے پاس آجانا*عرض کیا: وہاں بھی نہ پاؤں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami