Share this link via
Personality Websites!
476936
9396
غضب بھی فرمائے گا *اللہ! اللہ! پیاس کی وہ شدّت کہ خُدا نہ دکھائے *گرمی ایسی کہ خُدا بچائے *لوگ پسینے سے بھیگ رہے ہوں گے*پسینہ بہہ بہہ کر کئی گز زمین میں جذب ہو جائے گا۔([1]) *پِھر جب زمین میں پسینہ چوسنے کی گنجائش نہ رہے گی، پسینہ اُوپَر کو چڑھے گا، کسے کے ٹخنوں تک، کسی کےگھٹنوں تک اور بعض اپنے ہی پسینے میں ڈبکیاں لے رہے ہوں گے۔([2])*گھبرا کر دِل حلق کو آجائیں گے۔([3])*کافی عرصہ اِسی حالت میں گزر جائے گا *آخر لوگ اِن آفتوں اور مصیبتوں سے تنگ آ کر کسی شَفاعت کرنے والے کی تلاش میں نکلیں گے *ڈھونڈتے ہوئے حضرت آدم عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِر ہوں گے، شَفاعت کی درخواست کریں گے، جواب ملے گا: نَفْسِيْ نَفْسِيْ،اِذْهَبُوْا اِلٰی غَيْرِيْ آج مجھے اپنی فِکْر ہے ، کسی اور کے پاس جاؤ! *حضرت نُوح عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِری ہو گی، وہاں بھی جواب ملے گا: نَفْسِيْ نَفْسِيْ،اِذْهَبُوْا اِلٰی غَيْرِيْ آج مجھے اپنی فِکْر ہے ، کسی اور کے پاس جاؤ! *حضرت ابراہیم خلیل اللہ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خِدْمت میں حاضِری ہو گی، یہی جواب ملے گا: نَفْسِيْ نَفْسِيْ،اِذْهَبُوْا اِلٰی غَيْرِيْ *موسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں پہنچیں گے، ارشاد ہو گا: : نَفْسِيْ نَفْسِيْ،اِذْهَبُوْا اِلٰی غَيْرِيْ *آخر حضرت عیسیٰ عَلَیْہ ِالسَّلام کی خدمت میں حاضِری ہو گی، وہاں سے یہی جواب پائیں گے۔([4])*سب سے آخر میں مَحْبُوبِ خُدا، مُحَمَّدِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے پاس حاضِر ہوں گے، آپ فرمائیں گے: اَنَا لَہَا ہاں!
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami