Share this link via
Personality Websites!
476935
9396
جن کی خاطر کسی کی شفاعت ہے اور ہماری خاطر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ربِّ کریم کی بارگاہ میں شفاعت فرمائیں گے، اے زُہْد و تقوٰی اِختیار کرنے والو! ہم ایسے گناہ گار ہیں کہ جن کی مدد کے لیے اللہ پاک نے اپنے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو اپنی رحمت بنا کر بھیجا ہے۔
مقامِ محمود عطا کر دیا جائے گا
ایک مقام پر اللہ پاک نے فرمایا:
عَسٰۤى اَنْ یَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحْمُوْدًا(۷۹) (پارہ:15، سورۂ بنی اسرائیل:79)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: قریب ہے کہ آپ کا ربّ آپ کو ایسے مقام پر فائز فرمائے گا کہ جہاں سب تمہاری حمد کریں ۔
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! آپ پریشانی مت لیجیے! دِلِ پاک غمگین مت کیجیے! ہم آپ کو مقامِ مَحْمُود عطا فرمائیں گے، تب آپ کی اُمّت کا معاملہ آپ کے سپرد کر دیا جائے گا۔ حدیثِ پاک میں ہے: رسولِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم سے پوچھا گیا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! مقامِ مَحْمُود کیا ہے؟ فرمایا: هُوَ الشَفَاعَةُوہ شَفاعت ہے۔([1])
مِرے حُضُور کے لب پر اَنَا لَہَا ہو گا
روایات میں ہے: قیامت کے دِن جب یہ زمین تانبے کی زمین سے بدل دی جائے گی *جہنّم قریب کر دی جائے گی *سورج 10 سالوں میں جتنی گرمی برساتا ہے، اتنی گرمی اس میں جمع کر دی جائے گی *اور سروں کے بالکل قریب کر دیا جائے گا۔([2])*رَبّ قہار
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami