Share this link via
Personality Websites!
476934
9396
صَد شُکْر خدایا تُو نے دیا، ہے رَحمت والا وہ آقا
جو اُمّت کے رنج و غم میں، راتوں کو اَشک بہاتا رہے([1])
مَحْبُوب کی رضا اُمّت کی بخشش میں ہے
اللہ پاک نے فرمایا:
وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰىؕ(۵) (پارہ:30، سورۂ والضحیٰ:5)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور بیشک قریب ہے کہ تمہارا ربّ تمہیں اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے۔
مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت علی المرتضیٰ، شیرِ خُدا رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب یہ آیتِ کریمہ اُتری تو پیارے نبی، اچھے نبی، سچّے نبی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے فرمایا: اِذَنْ لَا اَرْضٰی وَوَاحِدٌ مِّنْ اُمَّتِيْ فِي النَّارِ یعنی (جب یہ وعدہ ہے کہ رَبِّ کریم مجھے راضِی فرمائے گا) پِھر تو جس وقت تک میرا ایک اُمّتی بھی جہنّم میں ہوا، میں نے راضِی ہونا ہی نہیں ہے۔([2])
دَمِ حشر عاصِی مزے لے رہے ہیں شفاعت کسی کی ہے رحمت کسی کی
ہمِیں ہیں کسی کی شفاعت کی خاطِر ہماری ہی خاطِر شفاعت کسی کی
ہم ایسے گنہگار ہیں زُہد والو! ہماری مدد پر ہے رحمت کسی کی([3])
وضاحت: حشر کے مشکل دن میں بھی گناہ گار مزے میں ہیں کہ ميدان محشر میں اللہ پاک کی رحمت بھی اور شفاعت کے لیے پیارے آقا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم بھی ہیں، ہم ہی گناہ گار ہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami