Share this link via
Personality Websites!
476933
9396
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! آپ اپنے گنہگار اُمّتیوں کے مُتَعَلِّق پریشان تھے، غمگین تھے کہ ان کی بخشش کیسے ہو گی، اے پیارے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! ہم نے آپ کا یہ بوجھ بھی ہلکا کر دیا، آپ سے اُمّت کی بخشش و مغفرت کا وعدہ فرما لیا۔
ہمارے بخشے بخشائے آقا،ہم گنہگاروں کو بخشوانے والے مُصْطَفٰے صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے دونوں دستِ مبارک اُٹھا کر اُمّت کے حق میں رو کر دُعا فرمائی اورعرض کیا: اَللّٰھُمَّ اُمَّتِیْ اُمَّتِیْ یعنی اے اللہ پاک!میری اُمّت میری اُمّت۔اللہ پاک نے حضرت جبریل ِ امین علیہ السَّلام کو حکم دیا کہ تم میرے حبیب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے پاس جاؤ۔تمہارا ربّ خوب جانتا ہے، مگر ان سے پوچھوکہ ان کے رونے کا سبب کیا ہے؟حضرت جبریل ِامین علیہ السَّلام نے حکم کے مُطَابِق حاضر ہو کر دریافت کیا توسرکارِ دو عالَم صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے انہیں تمام حال بتایا اور غمِ اُمّت کا اظہار کیا ۔حضرت جبریل ِامین علیہ السَّلام نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کی کہ اے اللہ کریم! تیرے حبیب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم یہ فرماتے ہیں اور اللہ پاک خوب جاننے والا ہے۔اللہ پاک نے حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام کو حکم دیا کہ جاؤ اور میرے حبیب(صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم )سے کہو:
اِنَّا سَنُرْضِيْكَ فِي اُمَّتِكَ، وَلَا نَسُو ْءُكَ
ترجمہ: ہم آپ کو آپ کی اُمّت کے بارے میں عنقریب راضی کریں گے اور آپ کے قلب مبار ک کو رنجیدہ نہ ہونے دیں گے۔([1])
[1]...مسلم، کتاب الایمان، باب دعا النبی صلَّی اللہُ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم...الخ، صفحہ:100، حدیث:202 ۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami