Share this link via
Personality Websites!
476932
9396
ذلیل و خوار کر کے جہنّم پہنچایا، ان کے بعد والے کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے، یہاں تک کہ ابوجہل کا بیٹا حضرت عکرمہ رَضِیَ اللہ عنہ غُلامانِ مصطفےٰ کی صَفْ میں شامِل ہو گئے *مکّہ والے ظُلْم ڈھاتے تھے، مکّہ فتح ہو گیا اور اللہ پاک نے تمام اَہْلِ مکّہ کی قسمت آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے حوالے کر دی۔ غرض؛ وہ تمام پریشانی جو قلبِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر اُمّت کے حوالے سے چھائی رہتی تھی، اللہ پاک نے آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی و ہ پریشانی دُور فرما کر قلبِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی تسکین کا سامان فرما دیا۔
پیارے اسلامی بھائیو! ایک تَو یہ ہے کہ پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کو اپنی اُمّت میں اُن کی فِکْر تھی جو کلمہ پڑھتے ہی نہیں تھے، آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ان کے لیے پریشان ہوتے کہ انہیں کیا ہے؟ یہ کیوں میری بات نہیں سنتے؟ کیوں جہنّم سے بچ کر جنّت کے حقدار نہیں بنتے؟
دوسرا ہم جیسے گنہگار اُمّتیوں کا بھی غم تھا کہ ہیں تَو میرے اُمّتی، کلمہ بھی پڑھ چکے ہیں مگر گنہگار ہیں، آخرت کا حساب بہت سخت ہے، یہ حساب کیسے دیں گے؟ آخرت کے امتحان سے نجات کیسے پائیں گے۔ اس غم نے بھی آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے قلبِ مبارَک پر بہت بوجھ ڈال رکھا تھا۔ اللہ پاک نے فرمایا:
وَ وَضَعْنَا عَنْكَ وِزْرَكَۙ(۲) الَّذِیْۤ اَنْقَضَ ظَهْرَكَۙ(۳) (پارہ:30،سورۂ اَلَم نَشْرَح:2-3)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور ہم نے تمہارے اوپر سے تمہارا بوجھ اتاردیا۔ جس نے تمہاری پیٹھ توڑی تھی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami