Share this link via
Personality Websites!
476930
9396
تمہارے لیےجنّت ہے۔
بس یہ سُننا تھا کہ کیا بچے، کیا جوان، کیا خواتین، سب مجھ پر جھپٹ پڑے، کسی نے مجھ پر مَٹّی ڈالی اور کوئی پتھر مارنا شروع ہو گیا۔ اِسی دوران کسی نے مجھے کہا: اے مُحَمَّد صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! اگر آپ نبی ہیں تو ان کے خِلاف ایسے ہی ہلاکت کی دُعا فرمائیے! جیسے حضرت نُوح علیہ السَّلام نے کی تھی۔
اللہ! اللہ! محبوبِ ذیشان، مکی مدنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی رحمت و مہربانی کا عالَم دیکھیے! کوئی پتھر بَرسا رہا ہے، کوئی مَٹّی ڈال رہا ہے، لوگ مَعَاذَ اللہ! گُستاخی بھرے جملے کَس رہے ہیں، اس عالَم میں آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے دُعا کی، کہا: اَللّٰهُمَّ اهْدِ قَوْمِيْ فَاِ نَّهُمْ لَا يَعْلَمُوْنَ اے اللہ پاک! میری قوم کو ہِدایت عطا فرما، بیشک یہ جانتے نہیں ہیں۔ ([1])
سلام اُس پر کہ اَسْرَارِ محبّت جس نے سمجھائے
سلام اُس پر کہ جس نے زَخم کھا کر پُھول برسائے
سلام اُس پر کہ جس نے خُوں کے پیاسوں کو قَبَائیں دِیں
سلام اُس پر کہ جس نے گالیاں سُن کر دُعائیں دِیں
کلمہ پڑھو...!! فلاح پا جاؤ...!!
حضرت طارِق بن عبد اللہ رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں (حَجّ کے دِنوں میں) ذُو الْمَجَاز نامی بازار میں تھا، اتنے میں وہاں سے ایک صاحِب گزرے، اُن کی مُبارَک پنڈلیوں سے خُون بہہ رہا تھا، وہ فرماتے جاتے تھے: لوگو...!! کلمہ پڑھو...! فلاح پا جاؤ! ایک شخص اُن
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami