Share this link via
Personality Websites!
476929
9396
دُشمن ہے گلے کا ہار آقا لُٹتی ہے مِری بہار آقا
تم دِل کے لیے قرار آقا تم راحتِ جانِ زار آقا
بندے ہیں گنہگار بندے آقا ہے کرم شعار آقا
اس شان کے ہم نے کیا کسی نے دیکھے نہیں زِینہار آقا
بندوں کا اَلَمْ نے دِل دُکھایا اور ہو گئے بےقرار آقا
ایسا تو کہیں سُنا نہ دیکھا بندوں کا اُٹھائیں بار آقا([1])
پیارے اسلامی بھائیو! صحابئ رسول حضرت عبد اللہ بن عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما فرماتے ہیں: محبوبِ ذیشان، مکی مَدَنی سلطان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خِدْمت میں سُوال ہوا: یارسولَ اللہ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم! قرآنِ کریم کی کونسی آیت آپ پر بہت شِدَّت والی تھی...؟ فرمایا: ایک مرتبہ حَجّ کا موسم تھا، عرب کے مشرکین مکّہ میں جمع تھے، میں مِنیٰ میں موجود تھا۔ اُس وقت حضرت جبریلِ امین علیہ السَّلام آئے اور یہ آیت اُتری:
یٰۤاَیُّهَا الرَّسُوْلُ بَلِّغْ مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكَ مِنْ رَّبِّكَؕ- (پارہ:6، سورۂ مَائِدہ:67)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اے رسول! جو کچھ آپ کی طرف آپ کے ربّ کی جَانِب سے نَازِل کیا گیا اُس کی تَبْلِیْغ فرما دیں۔
پس یہ حُکْمِ اِلٰہی سُن کر میں کھڑا ہو گیا، میں نے لوگوں کو پُکار کر کہا: اے لوگو...!! میں تمہاری طرف اللہ پاک کا رسول ہوں، لَا اِلٰہَ اِلّا اللہ کہو! اور نِجات پا جاؤ...!! اگر تم یہ کرو تو
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami