Share this link via
Personality Websites!
476899
9395
آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا چہرۂ پاک گویا قرآن شریف کا ورق تھا۔ ([1])
جلوۂ مُصْحَفِ رُخ دِل میں جو پِنْہَاں ہو گا
پارے پارے میں مِرے قَلْب کے قرآں ہو گا([2])
مولانا نعیم الدین مراد آبادی رحمۃُ اللہ علیہ لکھتے ہیں:
جلوہ فرما ہیں جبینِ پاک میں آیاتِ حق مصحفِ رُخ دیکھیے! تفسیرِ قرآں دیکھیے!([3])
صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں: ہم نماز میں تھے مگر پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے تشریف لانے کی خوشی میں ہمارے چہروں پر بشاشت پھیل گئی، صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عنہمتو دِیدارِ پاک کی لذّت پانے کے لیے اتنے بےچین ہوئے کہ قریب تھا کہ نماز ہی توڑ دیتے، حضرت ابوبکر صِدِّیق رَضِیَ اللہ عنہ جو مُصلے پر تھے، آپ نے سمجھا شاید آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف لانے لگے ہیں، لہٰذا مصلے سے پیچھے ہٹے مگر آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے اِشارہ سے فرمایا: نماز مکمل کرو...!! پِھر حجرۂ پاک کا پردہ نیچے کر دیا اور اندر تشریف لے گئے۔ ([4])
اُن صحابہ کی خُوش اطوار نگاہوں کو سلام
پیارے اسلامی بھائیو! اس روایت میں چند باتوں پر ذرا غور فرمائیے! (1):آج جہاں روضۂ پُرنُور ہے، یہ حُجْرۂ عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہاتھا، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami