Share this link via
Personality Websites!
476914
9395
بھی مکتبۃ ُالمدینہ یومِ عقیدہ تحفظِ ختمِ نبوت اور یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر یکم ستمبر سے 12 ستمبر 2026ء تک تمام کتب و رسائل پر 16٪ کی میگا سیل ڈسکاؤنٹ آفر پیش کر رہا ہے۔ڈسکاؤنٹ آفر سے فائدہ اُٹھانے کے لیے قریبی مکتبۃ ُالمدینہ سے رابطہ کیجیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ پیارے آقا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّمنےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِیْ فَقَدْ اَحَبَّنِیْ وَمَنْ اَحَبَّنِیْ كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])
سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا! جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
فرمانِ آخری نبی، رسول ہاشمی صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم: (1):میری اُمَّت کی اَفْضَل عبادت تلاوتِ قرآن ہے۔([2])
اے عاشقانِ رسول! قرآنِ کریم کی تِلاوت کرنا سُنَّت ہے۔ ہمارے پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم کثرت سے قرآنِ کریم کی تلاوت فرمایا کرتے تھے *آپ صَلّی اللہ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم رات کی نماز میں کبھی کبھی پُوری سورۂ بقرہ اور سُورَۂ آلِ عمران کی تلاوت فرمایا کرتے تھے([3]) *روزانہ رات کو سُوْرَۂ کافرون، سُوْرَۂ فلق اور سُوْرَۂ الناس کی تلاوت کر کے سویا کرتے تھے۔([4])
[1]...مشکوٰۃ،کتابُ الْاِیمان،بابُ الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔
[2]...شعب الایمان، باب فی تعظیم القرآن، جلد:2، صفحہ:354، حدیث:2022 ۔
[3]...شمائل محمدیہ، باب فی صوم رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ،صفحہ:121، حدیث:320۔
[4]...شمائل محمدیہ، باب ما جاء فی نوم رسول اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم، صفحہ:102، حدیث:264۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami