Share this link via
Personality Websites!
476892
9395
اُن کا تو شِعار کریمی ہے، مائل بہ کرم ہی رہتے ہیں
جب یاد کیا اے صَلِّ عَلیٰ، وہ آ ہی گئے تڑپایا نہیں
حضرت محمد بن سعید رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: جانِ کائنات، فخرِ موجودات صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کا فرمانِ ذیشان سُن کر مجھے حیا آگئی کہ کہاں میرا مُنہ اور کہاں حُضُور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے پیارے پیارے، سوہنے سوہنے مبارک ہونٹ...!! یہ سوچ کر مَیں نے حیا سے اپنا چہرہ جھکا لیا، اب سراپا حُسْن و جمال، بی بی آمنہ کے لال صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے خُود میرے رُخْسار کو بوسہ دیا...!!
ارمان زَدوں کی ہیں تمنائیں بھی پیاری ارمان نکالا تو کس ارماں سے نکالا([1])
حضرت محمد بن سعید رحمۃُ اللہ علیہ مزید فرماتے ہیں: سرکارِ عالی وقار، مکی مَدَنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے مجھے اس عنایت سے نوازا ہی تھا کہ میری آنکھ کھل گئی، میری زوجہ (Wife)جو قریب ہی سو رہی تھیں، وہ بھی جاگ گئیں، ہمارا گھر پاکیزہ نبی، مکی مدنی، رسولِ عربی صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی خوشبوؤں سے مہک رہا تھا اور میرا رُخْسار تو 8 دِن تک مہکتا رہا۔([2])
وہ جس رَہ سے گزرتے ہیں، بسی رہتی ہے مُدَّت تک
نصیب اُس گھر کے جس گھر میں ٹھہریں میہماں ہو کر([3])
اے عاشقانِ رسول ! دیکھا آپ نے درودِ پاک کی برکت سے حضرت محمد بن سعید رحمۃُ اللہ علیہ پر کیسا کرم ہوا..!اللہ پاک ہمیں بھی کَثْرت سے درودِ پاک پڑھنے کی توفیق عطا
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami