Share this link via
Personality Websites!
476909
9395
جبکہ آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے چہرۂ پُرنُور پر داڑھی شریف جگمگاتی تھی، یہ دلیل ہے کہ مرد کا حُسْن داڑھی رکھنے ہی میں ہے۔
روایات میں ہے: کچھ فرشتے ایسے ہیں کہ انہوں نے جب آپس میں کسی بات پر قسم کھانی ہو تو یُوں اُٹھاتے ہیں: اس اللہ پاک کی قسم جس نے اِبْنِ آدم کو داڑھی سے زینت عطا فرمائی۔ ([1])
سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ داڑھی شریف ہماری زینت ہے۔ داڑھی رکھنے میں حُسْن بھی ہے، ثواب بھی ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اس کی برکت سے آخرت میں نجات بھی ہے۔
فرمانِ مصطفےٰصلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم :
خَالِفُوا الْمُشْرِکِیْنَ وَاَوْفُوْا اللِّحْیَ وَاحْفُوْا الشَّوَارِبَ
ترجمہ : غیر مسلموں کی مخالفت کرو ...! داڑھیاں بڑھاؤ...! اور مونچھیں خوب پست رکھو ...! ([2])
پیارے اسلامی بھائیو! داڑھی شریف سجانے کے فائدے اور منڈانے کے نقصان ہی نقصان ہیں؛اس میں فائدے کیا کیا ہیں؟ سنیے! * داڑھی رکھنا انبیائے کرام عَلَیْہمُ السَّلام کی سنّت ہے * داڑھی مرد کی زینت ہے *داڑھی رکھنے سے عزت ووقار میں اضافہ ہوتا ہے * داڑھی رکھنے سے جِلد کی بیماریوں سے حفاظت ہوتی ہے *داڑھی گلے اور سینے کو نقصان دینے والے جراثیم کو روکتی ہے *داڑھی دَمہ اور پھیپھڑوں کی بیماری سے مَحْفُوط رکھتی
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami