Share this link via
Personality Websites!
476908
9395
خُدا اُن کو کس پیار سے دیکھتا ہے
پیارے اسلامی بھائیو! یہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے چہرۂ پُرنُور کا مُخْتَصَر تذکرہ تھا، آپ دیکھیے! یہ کتنا حسین تَرِین چہرۂ پاک ہے*شجر *پتھر *انسان *فرشتے *جنّات اور تَو کیا کہوں *خُود اِن کے خالِق و مالِک، اللہ پاک کو ان کا چہرۂ پُرنُور پسند ہے۔ قرآنِ کریم میں ہے:
وَ اصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ فَاِنَّكَ بِاَعْیُنِنَا (پارہ:27، سورۂ طُور:48)
تَرْجَمَۂ کَنْزُالْعِرْفَان: اور اے مَحْبُوب!تم اپنے ربّ کے حکم پر ٹھہرے رہو کہ بیشک تم ہماری نگاہوں (حفاظت) میں ہو۔
یعنی اے مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ! اپنے رَبّ کے حکم پر صبر فرمائیے! بیشک ہماری نظرِ رحمت، نظرِ عنایت اور نظرِ محبّت ہمیشہ اور ہر وقت آپ کی جانِب ہی متوجّہ رہتی ہے۔
پیارے اسلامی بھائیو! پتا چلا؛ دُنیا کا سب سے حَسِین تَرِین چہرہ چہرۂ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہے اور آپ کی تَوَجُّہ دِلاؤں، اس چہرۂ پُرنُور پر مکمل ایک مٹھی داڑھی جگمگاتی رہتی تھی۔ کبھی ایک مرتبہ بھی مَحْبوبِ ذیشان صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم نے داڑھی شریف ایک مٹھی سے کم نہیں فرمائی۔
کاش! ہمیں بھی توفیق ملے، ہم بھی سب سے حَسِین تَرِین آقا، مَحْبُوب مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی پیروی کریں اور اپنے چہرے پر داڑھی شریف کی سُنّت سجا لیں۔ دیکھیے! اگر داڑھی حُسْن کے خِلاف ہوتی تو مَعَاذَ اللہ! چہرۂ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم پر نہ رکھی جاتی۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami