Share this link via
Personality Websites!
476906
9395
تھا، اس پر ہر وقت نُور چمکتا رہتا تھا۔([1]) *رخسار مبارک سفید ([2])اور چمکدار تھے۔([3])
جن کے آگے چراغ قمر جھلملائے اُن غداروں کی طلعت پہ لاکھوں سلام([4])
وضاحت:ہمارے پیارے آقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے مبارک گال جن کی چمک دمک کے سامنے چاند یوں محسوس ہوتا تھا جیسے کوئی چراغ ٹمٹما رہا ہو ، ان مبارک گالوں کی چمک دمک پر لاکھوں سلام ہوں۔
*ہونٹ مبارک باریک اور نرم و نازُک تھے۔([5])
وہ گل ہیں لب ہائے نازک اُن کے ہزاروں جھڑتے ہیں پُھول جن سے
گلاب گلشن میں دیکھے بلبل، یہ دیکھ گلشن گلاب میں ہے([6])
*دانت مبارک نہایت سفید اور چمکدار تھے، ان میں مُناسب حد تک فاصلہ تھا، جب آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم گفتگو فرماتے تو دانتوں سے نُور جھڑتا دکھائی دیتا تھا۔([7])
*داڑھی مبارک گھنی تھی، لمبائی میں ہمیشہ ایک مٹھی کے برابر رہتی اور چوڑائی میں
[1]...شمائل محمدیہ ، باب ما جاء فی خلق رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:13، حديث:8۔
[2]...سبل الہدیٰ ، جماع ابواب صفۃ ...الخ، الباب السابع...الخ، جلد:2، صفحہ:29۔
[3]...العِقد الفرید، اخبار المغنین، المسدود وزنین ودیس، جلد:7، صفحہ:45۔
[4]...حدائقِ بخشش، صفحہ:301۔
[5]...سبل الہدیٰ ، جماع ابواب صفۃ ...الخ، الباب الثامن...الخ، جلد:2، صفحہ:33۔
[6]...حدائقِ بخشش، صفحہ:181۔
[7]...شمائل محمدیہ ، باب ما جاء فی خلق رسول اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ، صفحہ:17، حديث:15۔
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami