Share this link via
Personality Websites!
476903
9395
تھیں، ان نورانی شعاعوں کو دیکھ کر لوگ دُور سے ہی پُکار اُٹھتے تھے:
ہُوَ رَسُوْلُ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم
وہ دیکھو! مَحْبُوب صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم تشریف لا رہے ہیں۔ ([1])
یقیناً جس کے آگے چودہویں کا چاند شرمائے تمہارا ہے وہ چہرہ نِکھرا نِکھرا یارسولَ اللہ!([2])
*ہمارے آقا و مولا، مکی مدنی مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے کان مبارک نہایت حَسِیْن، خوبصُورت اور کامِل تھے*آپ صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کے کان مبارک نہایت گورے تھے *اور مبارک زُلفیں نہایت سیاہ تھیں* چنانچہ جب مبارک زُلفیں مبارک کانوں کو اپنے کنڈلوں کے گھیرے میں لیتی تھیں تو بہت پیارا مَنْظَر ہوتا تھا، مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صِدِّیقہ رَضِیَ اللہ عنہا اس خوبصُورت مَنْظَر کو بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں: سرکارِ عالی وقار، مکی مدنی تاجدار صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کی مبارک زُلفوں کے درمیان سفید سفید کان مبارک یوں لگتے تھے جیسے رات کی تاریکی میں 2 ستارے چمک رہے ہیں۔ ([3])
دَنْدَان و لَبْ و زُلْف و رُخِ شہ کے فِدائی
ہیں دُرِّ عدن، لعلِ یمن، مُشکِ ختن پُھول([4])
وضاحت:ملکِ عدن کے موتی ہو ں یا ملک یمن کے جواہرات یا پھر ہرنی کے نافے سے نکلنے والی مشک ، یہ سب پیارے آقا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّمکے دندان مبارکہ، لبہائے مبارکہ ، زلف
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami