Share this link via
Personality Websites!
476891
9395
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی اٰلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّۃَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
حضرت محمد بن سعید رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں: مَیں نے درودِ پاک کی ایک تعداد مُقَرَّر کر رکھی تھی اور روزانہ اُتنی تعداد میں درود شریف پڑھ کر سَویا کرتا تھا، اَلحمدُ لِلّٰہ! درودِ پاک کی برکت سے ایک روز مجھ پر کرم ہو گیا، مَیں سویا ہوا تھا کہ قسمت جاگ اُٹھی، مَیں نے دیکھا کہ میرے پیارے آقا، حبیبِ خُدا صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم ہمارے گھر، میرے کمرے میں تشریف لائے، اللہ اکبر! نُورِ مصطفےٰ کی چمک دَمک سے پُورا کمرہ جگمگا اُٹھا۔
بہرِ دیدار جھک آئے ہیں زمیں پر تارے واہ اے جلوۂ دِلدار! چمکنا تیرا([1])
واہ! خوش نصیبی...!! میرے کریم آقا، میرے رَحِیْم آقا، مِعْراج کے دُولہا، غریب پَرْوَر، تمام نبیوں کے سرور صلَّی اللہ علیہِ وَ آلِہٖ وَسلَّم کَرَم کی بارِش برساتے ہوئے مجھ غُلام کے قریب تشریف لائے اور محبّت بھرے لہجے میں فرمایا: اے میرے پیارے اُمَّتی! جس مُنہ سےتم مجھ پر درود پڑھتے ہو، لاؤ! میں اُس مُنہ کو بَوسَہ دُوں...!!
قربان مَیں اُن کی بخشش کے، مقصد بھی زباں پر آیا نہیں
بِن مانگے دیا اور اتنا دیا، دامن میں ہمارے سمایا نہیں
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami