Share this link via
Personality Websites!
476883
9394
کا نامِ پاک: عبد القادِر اور کنیت: ابومحمد ہے *مُحْیُ الدِّین (یعنی دِین کو زِندہ کرنے والے) اور غَوْثُ الثَّقَلین (یعنی جنّوں اور انسانوں کے غوث، مددگار) آپ کے مشہور اَلْقاب ہیں۔
*حضور غوثِ پاک، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 470 ہجری کو جیلان میں پیدا ہوئے *91 سال اس دُنیا میں تشریف فرما رہے*561 ہجری میں آپ نے دُنیا سے پردہ فرمایا ([1]) *آپ وَلیوں کے ولی ہیں، پیروں کے پِیر ہیں، پِیر دستگیر، روشن ضمیر، سلطان الاولیا ہیں *جس طرح آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وِلایَت میں بہت بلند رُتبہ رکھتے ہیں *اسی طرح عِلْم میں بھی بہت اُونچے مقام کے مالِک ہیں *آپ اپنے زمانے کے سب سے بڑے مفتی تھے *باقاعدہ فتوے بھی لکھا کرتے تھے *اور مدرسے میں پڑھایابھی کرتے تھے۔
غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ایمان افروز بیانات
حضورغوثِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے خِدْمتِ دِین کے لئے تَدْرِیْس اور بیانات کاشعبہ اختیار فرمایا، آپ اپنے مدرسے میں باقاعدہ عِلْمِ دِین پڑھایا کرتے تھے*حُضُور غوثِ پاک، شیخ عبد القادِر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہفتے میں 3 دِن بیان فرمایاکرتے تھے *ابراہیم بن سعد رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: حُضُور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ عُلَما والا لباس پہنتے اور اُونچی جگہ (مثلاً منبر وغیرہ پر) بیٹھ کر بیان فرماتے *حضور غوثِ پاک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ابتدا میں میرے پاس دو یا تین آدمی بیٹھا کرتے تھے، پھر آہستہ آہستہ لوگوں کا ہجوم ہونے لگا، لوگ دُور دراز سے گھوڑوں ، خچروں اور اُونٹوں وغیرہ پر سُوار ہو کر بیان سننے کے لئے آتے، اُس وقت تقریباً 70
BOOK TOPIC
©Copyright 2026 by I.T. Department of Dawat-e-Islami